مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ سے متعلق سماعت کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے اسموگ کے کنٹرول کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اگر ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر عمل نہیں ہوتا توعدالت کو آگاہ کریں،کچھ کام عین وقت پر کرنے کی بجائے سال پہلے کیے جانے والے تھے،

پی ڈی ایم اے حکام نے عدالت میں کہا کہ گاڑیوں کے دھویں اور فصلوں کو جلائے جانے والے معاملات کو دیکھ رہے ہیں، ہم نے اسموگ مانیٹرنگ سیل بنایا ہے ،

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اسموگ میں 45 فیصد حصہ گاڑیوں کا دھواں ہے،مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس لیتے ہیں،عدالت نے کہاکہ جو گاڑیاں دھواں چھوڑتی ہیں انہیں بند کرنے کا حکم پہلےہی دے چکے ہیں،جو ریفارمز آپ چاہتے ہیں وہ آپ کرتے رہیں،

جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

ڈپٹی کمشنر نے عدالت مین کہا کہ کچھ دن پہلے پنجاب یونیورسٹی کے کوڑے کو آگ لگی جس پر ایف آئی آر درج کی،عدالت نے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی

Leave a reply