نائجیریا کے صوبے قدونہ میں مغوی 6 طالبات اور 2 معلموں کی رہائی کے لیے اغوا کاروں نے بڑا مطالبہ کر دیا۔
شمال مغربی نائیجیریا: فضائیہ کے آپریشن میں باغیوں کا کتنا نقصان ہوا
مقامی میڈیا نے ہائی اسکول کے حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ مسلح افراد سے بات ہو ئی ہے۔انہوں نے 6مغوی طالبات اور 2اساتذہ کی رہائی کے لیے 80 ملین نائرافدیہ طلب کیا ہے۔
اب اغوا کنندگان نے وارننگ جاری کی ہے کہ اب مزید سودے بازی نہیں چلے گی۔قبل ازیں اغوا کنندگان نے 50 ملین نائرا کا مطالبہ کیا تھا۔
نائیجیریا:نامعلوم افراد نے بس سے 14 افراد اغوا کر لیے
یاد رہے کہ مسلح افراد نے بروز جمعرات ایک ہائی اسکول پر دھاوا بولتے ہوئے 6 طالبات اور 2استادوں کو اغواکر لیا تھا۔