مہاجرین کے لیے کم قیمت رہائش گاہیں جلد تعمیر کی جائیں،وزیراعظم

0
31

مہاجرین کے لیے کم قیمت رہائش گاہیں جلد تعمیر کی جائیں،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا

اجلاس میں پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری اسد عمر سمیت تمام صدور شریک تھے اجلاس میں تحریک انصاف کے آئین اور انتظامی امور پر گفتگو کی گئی

قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے رواں سال کے وسط میں انعقاد پر گفتگو کی گئی، اسکے علاوہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر، شمالی علاقہ جات اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کی بے پناہ استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے. ایکو ٹورازم کے ذریعے مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور ان علاقوں کے قدرتی حسن کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاوسنگ، تعمیرات و ترقی کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں وفاقی وزراء شوکت ترین، فواد چوہدری، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی، وزیر مملکت فرخ حبیب، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، گورنر اسٹیٹ بینک، آزاد جموں و کشمیر کے وزراء سرداد تنویر الیاس، خواجہ فاروق، چیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ و ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور سینیر افسران شریک تھے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب و متوسط طبقے کے لیے کم قیمت گھروں کا جو وعدہ کیا تھا، اسے پورا کر رہے ہیں۔ ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ اسلام آباد کی کچی آبادیوں کے رہائشیوں کے لیے 12,400 کم قیمت و معیاری فلیٹ مہیا کیئے جارہے ہیں۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سی ڈی اے اور نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی ان فلیٹس کے لیے سبسڈی مہیا کرے گی جس سے ماہانہ قسطیں کم سے کم رکھی جائیں گی۔ ان فلیٹس میں تمام شہری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کے اوسطاً بینکوں سے قرضے حاصل کرنے کی شرح میں قابل دید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ صرف پچھلے دو ہفتوں میں 6ارب روپے کے اضافی قرضوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جاے گا۔اسلام آباد کے مہنگے سیکٹرز میں سرکاری رہائش گاہوں پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر کمرشل بلنڈنگز بنائی جائیں۔ اپنا گھر بنانے کے لیے 38ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جا چکے۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے مہاجرین کی رہائش گاہوں کے لیے 5.6 ارب روپے کی زمین حکومت آزاد جموں و کشمیر مہیا کرے گی۔ پہلے مرحلے میں 1300 گھرانوں کو گھر مہیا کئیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام شہروں کی حدود متعین ہونی چاہئیں تاکہ بے ہنگم پھیلاؤ کو روکا جاسکے اور سبزے کو بچایا جاسکے۔آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کے فروغ کےلیے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ حاصل کیا جائے۔ آزاد کشمیر میں غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں مقبوضہ کشمیر سے آئے مہاجرین کے لیے معیاری اور کم قیمت رہایش گاہیں جلد تعمیر کی جائیں

اجلاس کو بتایا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر کا 63فی صد حصہ جنگلات پر مشتمل ہے جبکہ کشمیر کے کل رقبے کا 56.5 فی صد رقبہ سرکاری اراضی ہے۔ 10 اضلاع کی لینڈ یوز میپنگ مکمل کی جا چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنگلات اور قدرتی تنوع کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا عدالت میں ایک اور ڈرامہ

نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پاگل ہے، عدالت میں درخواست دائر

نور مقدم قتل کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

نورمقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

Leave a reply