محمد ابوبکرعمر وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا تعینات

0
47

اسلام آباد: محمد ابوبکر عمر کو وزیر اعظم شہباز شریف کا فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا تعینات کر دیا گیا ہے ،ابوبکر عمر کو اعزازی طور پر وزیر اعظم آفس میں تعینات کیا گیا ہے ۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق محمد ابوبکر عمر کو اعزازی طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کا فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا تعینات کیا گیا ہے. ابوبکر عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دفتر عوام اور حکومت کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرے گا جس کا مقصد پاکستانی شہریوں بالخصوص خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کو ڈیجیٹل ہراسمنٹ سے بچانا ہے ۔

 

واضح رہے کہ ابوبکر عمر اس سے قبل 5سال تک پنجاب میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں جہاں پہلی بار انہوں نے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی پی آر )کے ڈیجیٹل میڈیاونگ (ڈی ایم ڈبلیو)کو متعارف کروایا ،یہ ونگ پنجاب حکومت تک حقیقی طور پر عوامی تاثرات سے آگاہ کرتا تھا جس سے شہباز شریف حکومت کو اپنی خدمات کو بہتر کرنے کا موقع ملتا تھا۔وفاق حکومت نے ڈی ایم ڈبلیوماڈل کو اپنایا اور وزارت انفارمین اینڈ براڈکاسٹنگ کے زیر اثر اسے متعارف کرایا۔

ابو بکر عمر نے 2020میں لندن سکول آف اکنامکس سے کمیونیکشن گورننس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد سے وہ انسٹی ٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کے ساتھ بطور لیڈ سٹریٹجک کمیونیکیشن منسلک تھے ۔

Leave a reply