محمد علی شہکی اور عارف انصاری کی آواز میں حضرت امیر خسرو کے کلام کی تعارفی تقریب

0
29

کراچی : آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار محمد علی شہکی اور عارف انصاری کی آواز میں حضرت امیر خسرو کے کلام کی تعارفی تقریب و محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا ۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں معروف گلوکار محمد علی شہکی اور عارف انصاری کی آواز میں حضرت امیر خسرو کے کلام کی تعارفی تقریب کا اہتمام جون ایلیا لان میں کیا گیا۔
تقریب میں دنیائے موسیقی کے ستاروں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی آواز کا جادو جگایا، محمد علی شہکی اور عارف انصاری کی آواز میں حضرت امیر خسرو کے کلام کی وڈیو بھی دکھائی گئی، امیر خسرو کے کلام کو جدت کے رنگ دینے پر شرکا کی جانب سے فن کاروں کی پذیرائی کی گئی۔
گلوکارہ ہما میر اور عروسہ علیگ نے اپنی خوبصورت آوازوں میں سدا بہار گیت پیش کرکے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

گلوکار محمد علی شہکی نے اپنے سپرہٹ گانے گاکر حاضرین سے داد سمیٹی جبکہ عارف انصاری نے پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور موسیقاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے سدا بہار گیت گائے جنہیں شرکا کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔اس موقع پر معروف میوزک پروڈیوسر امجد شاہ نے امیر خسرو کی موسیقی اور صوفیانہ کلام پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔گلوکار محمد علی شہکی نے زبردست پروگرام کے انعقاد پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور آرٹس کونسل کراچی کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض اختر علی اختر نے ادا کیے، سرسنگیت پر مبنی موسیقی کی محفل رات گئے جاری رہی جس میں اہلیان کراچی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Leave a reply