ترک کھلاڑیوں کےبعد محمد رضوان کےروزے کےچرچے :رضوان نےروزہ رکھ کرمیچ کھیلااورہم جیت گئے:بابراعظم

0
34

سینچورین: ترک کھلاڑیوں کے بعد محمد رضوان کے روزے کےچرچے:محمد رضوان نے روزہ رکھ کرمیچ کھیلااورہم جیت گئے:اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقاکے خلاف جیت کا کریڈٹ محمد رضوان کو جاتا ہے کیونکہ روزہ رکھ کر میچ کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔

پاکستان نے گزشتہ روز سینچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلے گئے تیسرے ٹی20 میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ میچ میں بابر اعظم نے 122 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمد رضوان 73 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ فتح کا رضوان کو کریڈٹ جاتا ہے کیونکہ روزہ رکھ کر میچ کھیلنامشکل ہوتا ہے،رضوان نے جیسی اننگز اور پورا میچ کھیلا قابل تعریف ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے ترک فٹبال کھلاڑیوں کی رزہ رکھ میچ کھیلنے اورپھرمیچ کے دوران اذان مغرب ہونے پرافطاری کی ویڈیو وائرل ہونے پردنیا بھرمیں‌چرچے جاری ہیں‌

محمد رضوان کے روزہ رکھ میچ کھیلنے کی خبروں کے بعد ملک بھرمیں خوشی کااظہارکیا جارہا ہے اوراس عمل کوہرایک نے اپنانے کی خواہش کا اظہاربھی کیا ہے

Leave a reply