محمد رضوان کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

0
38

دبئی : محمد رضوان کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔

آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں نمیبیا کے خلاف محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی۔محمد رضوان 79 رنز بناکرناقابل شکست رہے۔ اس اننگز کے ساتھ ہی پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے اس سال مجموعی طور پر 1661 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے۔

تاہم محمد رضوان ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز کے ریکارڈ سےصرف چار رنز دور ہیں۔کرس گیل نے 2015 میں 1665 رنز بنائے تھے۔

محمد رضوان نے 2016 میں 1614رنز بنانے والے ویرات کوہلی اور 2019 میں1607 رنز بنانے والے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان کے190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 2 وکٹوں پر 189رنز بنائے ۔ محمد رضوان ناقابل شکست 79 اور بابر اعظم 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گری۔مائیک وان 4 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔نمیبیا کا اسکور 55 رنز پہنچا تو اسٹیفن بارڈ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔نمیبیا کی تیسری وکٹ 83 رنز پر گری ،کپتان اراسمس 15 رنز بناکر عماد وسیم کا شکار بنے۔

واضح رہے کہ پاکستان گروپ 2 میں مسلسل 3 میچز میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ نمیبیا 2 میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

Leave a reply