محرم الحرام کے جلوسوں کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامت مکمل، ڈی پی او وہاڑی

0
38

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں محرم الحرام کے تمام پروگرامز انتہائی احترام و عقیدت سے منائے جائیں گے، اگرچہ وہاڑی میں مذہبی رواداری کی روایات مثالی ہیں، لیکن اس کے باوجود بھی محرم الحرام کے دوران 311 مجالس اور 128 روایتی اورلائسنسی جلوسوں کے لئے سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی، ضلع میں مثالی امن و مان کے قیام کے لئے علماء کرام، امن کمیٹی کے ممبران، اور سول سوسائٹی پولیس کے دست بازو بنیں، تاکہ ماہ محر م الحرام میں کسی قسم کی ناخوشگوارصورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے.

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، اس دوران 311 مجالس اور128 روایتی اورلائسنسی جلوسوں کے روٹس کے کمپیوٹرائزڈ نقشہ جات تیار کرلئے گئے ہیں، دوران محرم الحرام 1820 پولیس افسران وجوان، لیڈیز پولیس مسلح ہائے ویپن ومیٹل ڈیٹکٹر، 163پولیس رضاکاران، 900 والنٹئیرزڈیوٹی کی خدمات سرانجام دیں گے، ڈیوٹی کی مانیٹرنگ کے لئے 6 ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں، اس کے علاوہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے 22 خصوصی و متفرق ریزو ہائے ہیڈکوارٹر پرالرٹ موجود رہیں گی، جبکہ روف ٹاپ ڈیوٹی کے علاوہ خفیہ نگرانی کے لئے سفید پارچات میں پولیس جوان بھی روٹس پر موجود ہوں گے، راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے گا، جبکہ چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ سے ہوگی، پولیس لائنز میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے.

طیب اشرف
نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

Leave a reply