محرم کا پیغام ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا ہے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مشن عوام کو ظالمانہ نظام کے خلاف جگانا ہے،ظالمانہ نظا انسان کو صاف پانی، خوشحالی اور امن نہیں دے سکا .

8 محرم الحرام،مجالس،عزاداری جلوسوں برآمد،سخت سیکیورٹی انتظامات

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ محرم کا پیغام ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا ہے،امام حسین نے کربلا میں قربانی دے کر ظلم و جبر کے مقابلے میں کھڑے ہونے کا درس دیا، کربلا سے اسلام زندہ ہوگیا، لشکر یزید کے سالارحر کو امام حسین کے مقابلے کے لئے بھیجا گیا تھا ،حر نے امام حسین کا ساتھ دے کر جنت کا راستہ اختیار کیا ،یزید کی عارضی فتح اس کی ابدی شکست جبکہ امام حسین کی شہادت ان کی ابدی فتح ثابت ہوئی.

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اللہ کا نہیں، ظلم کا نظام نافذ ہے،ملک میں خاندانی سیاست ہے، بیت المال پر قابض ہیں ، یزیدی نظام کو ووٹ دے کر ہم حسینی نہیں بن سکتے، کربلا ظلم کے مقابلے کا راستہ ہے، موجودہ ظالمانہ نظام نے انسان کو عزت سے محروم کیا ہے.

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان 90 فیصد مسلمانوں کی آبادی کا ملک ہے مگر عدالتوں میں قرآن کے مطابق فیصلے نہیں ہوتے ،انگریز کا نظام نافذ ہے،ہماری عدالتیں چہرے، کپڑے اور معاشرتی حیثیت دیکھ کر فیصلے کرتی ہیں ،موجودہ نظام خون نچوڑنے والا ہے، جماعت اسلامی سنت حسین امام حسین کو زندہ کر رہی ہے، ہم نے ظلم کو چیلنج کیا ہے، امام حسین کا پیغام بیداری ہے جو علامہ اقبال اور سید مودودی نے بھی دیا

Comments are closed.