نو،دس محرم ،لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی، متبادل ٹریفک کا روٹ جاری
چیف ٹریفک آفیسرلاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہا کہ نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،دونوں ایام میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر کالے شیشوں اورنیلی بتی کا استعمال،جعلی سبز نمبر پلیٹ،بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، نویں اور دسویں محرم الحرام کو ایس پی ٹریفک سٹی حماد رضا قریشی اور ایس پی ٹریفک صدرڈویژن سردار محمد آصف خاں کی نگرانی میں 6ڈی ایس پیز،72انسپکٹرز،121پٹرولنگ آفیسرزاور1351وارڈنزڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر میں تعینات وارڈنز اور لیڈی وارڈنز کو بھی ذوالجناح پروسیشن کے روٹ پر تعینات کیا جائیگا۔ شہریوں کی مدداورسہولت کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جس کا نمبر042-99201910ہے۔جبکہ ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے روڈز کو ہر وقت ٹریفک کیلئے کلیئر رکھا جائیگا۔ ذوالجناح پروسیشن کے روٹ پر کوئی بھی گاڑی، موٹر سائیکل نہیں آنے دی جائے گی،شہری ناصر باغ گراؤنڈ،گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول،داتا دربار آئی ہسپتال،اڈا کرؤن پر پارکنگ کر سکتے ہیں۔ سی ٹی اونے ٹریفک وارڈنزکو محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے اس بات پر زوردیاہے کہ وہ … نو،دس محرم ،لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی، متبادل ٹریفک کا روٹ جاری پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں