ملک بھر میں مہلک وائرس نے 27 افراد کی جان لی، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 ہوگئی

0
23

ملک بھر میں مہلک وائرس نے 27 افراد کی جان لی، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 ہوگئی

باغی ٹی وی : حالات بہتری کی طرف گامزن، اموات میں بتدریج کمی آنے لگی، مہلک وائرس نے 27 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 951 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 903 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 92 ہزار 873، سندھ میں ایک لاکھ 20 ہزار 550، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 958، بلوچستان میں 11 ہزار 732، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 105، اسلام آباد میں 15 ہزار 14 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 73 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 140، سندھ میں 2 ہزار 209، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 194، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 54 اور گلگت بلتستان میں 53 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 210 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 771 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

Leave a reply