محسن داوڑ،علی وزیر’افغانستان کے بہانے بھارت کی خواہش پرپاکستان کونقصان پہنچانےکا فریضہ ادا کررہے ہیں’اہم ادارے کا دعویٰ
اسلام آباد :محسن داوڑ، علی وزیر ‘افغانستان کے بہانے بھارت کی خواہش پرپاکستان کوزد پہنچانے کا فریضہ ادا کررہے ہیں ‘ ذرائع کےمطابق ریڈیو پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر ‘پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے پاکستان مخالف قوتوں کو سہولت’ فراہم کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/RadioPakistan/status/1237222290594676736?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1237222292461150208&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1122040
ریاستی نشریاتی ادارے کی جانب سے شائع کی جانے والی 2 پیراگراف پر مشتمل ایک مختصر سی رپورٹ میں قبائلی علاقوں سے منتخب ہونے والے دونوں اراکین کو ‘پی ٹی ایم رہنما’ کے طور پر لکھا گیا۔اپنی رپورٹ میں ریڈیو پاکستان نے اس معاملے پر روشنی ڈالی کہ دونوں رہنما کو اشرف غنی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے کابل پہنچنے پر ‘افغان فوج کی جانب سے خصوصی پروٹوکول’ دیا گیا۔
ریڈیوپاکستان کی اس حوالے سے رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ لوگ ‘افغانستان کے ذریعے بھارتی ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں’۔واضح رہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر رکن قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما بھی ہیں۔