محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی آج کی سیاسی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے، چیئرمین پاکستان ادب

0
46

محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی آج کی سیاسی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے، چیئرمین پاکستان ادب

سرگودھا ۔ 31جولائی(اے پی پی) چیئرمین پاکستان ادب اکادمی پروفیسر(ر) میجرڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا ہے کہ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کی طرح حق و صداقت کا پرچم بلند کرنے کے لیے کسی سودے بازی کو قبول نہیں کیا، انہوں نے کلمہَ حق بلند کرنے کے لیے مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، محترمہ فاطمہ جناح نے پاکستانی قوم کو ماں کا حقیقی پیا ر دیا، اُن کی زندگی آج کی سیاسی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان ادب اکادمی پروفیسر(ر) میجرڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے نظریہَ پاکستان فورم سرگودھا کے زیرِ اہتمام مادرِ ملّت فاطمہ جناح کی سالگرہ کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حافظ ابو سفیان، محمد ابرار، نصر سلطان، عبدالرحمان جہانگیر، حافظ فرقان محمود، محمد طارق طیب، محمد علی ، امین الرشیداور دیگر بھی موجود تھے ۔ پروفیسر(ر) میجرڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے مزید کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نوائے پاکستان تھیں ، انہوں نے تحریک پاکستان میں اپنے بھائی کے شانہ بشانہ کام کیا اور ہر مشکل وقت میں اپنے بھائی کا ساتھ دیا، حقیقی معنوں میں وہ اہلِ پاکستان کے لیے خاتونِ پاکستان ، خاتونِ اوّل کی حیثیت رکھتی ہیں ، آج تعمیرِ وطن کے لیے اُن کے فرمودات اور جہدِ مسلسل کے اقدامات قابلِ تقلید و عمل ہیں ،انہوں نے کلمہَ حق بلند کرنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا کیونکہ وہ ایک نڈر خاتون تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی راہ ہموار کرنے کے لیے محترمہ فاطمہ جناح کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا ۔ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی سالگرہ کے موقع پر محکمہ تعلقات عامہ میں بھی ایک تقریب منعقد ہو ئی ۔ جس کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان ادب اکادمی ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم تھے ۔ تقریب میں سپرنٹنڈنٹ راءو طارق

Tagsbaaghi

Leave a reply