مجھے افسوس میں آپ کو پہچان نہ سکا، احمد جواد نے عمران خان بارے وائیٹ پیپر کیا جاری

0
71

مجھے افسوس میں آپ کو پہچان نہ سکا، احمد جواد نے عمران خان بارے وائیٹ پیپر کیا جاری

تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد نے پارٹی سے ملنے والے نوٹس پر چیئرمین عمران خان کے حوالے وائیٹ پیپر جاری کردیا۔

تحریک انصاف کے سابق رہنما احمد جواد نے کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران نیازی کو پہلا شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، وائیٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ڈئیر عمران نیازی صاحب ،آپ کا محبت نامہ، شو کاز نوٹس کی شکل میں مجھے ملا جس میں میری دو ٹوئیٹس پر وضاحت مانگی گئی۔ مجھے شوکت خانم کینسر ہاسپیٹل کیلئے کئی سالوں تک اپنی تنخواہ میں سے ہر ماہ دس فیصد ڈونیشن کٹوانے کا افسوس نہیں؟ مجھے میانوالی نمل یونیورسٹی کو ڈونیشن دینے کا بھی افسوس نہیں؟ مجھے 2005 کے زلزلہ میں آپ کو ڈونیشن دینے کا بھی افسوس نہیں. مجھے پارٹی دفتر کے اخراجات اپنی جیب سے دینے کا بھی افسوس نہیں ،مجھے پی ٹی آئی میں بیس سال کام کرنے کا بھی افسوس نہیں کیونکہ یہ میری ذات سے بالاتر مقصد تھا۔

احمد جواد کا مزید کہنا تھا کہ مجھے افسوس یہ ہے کہ میں آپ کو پہچان نہ سکا؟ آپ اس ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے کا نام ہیں۔ یہ دھوکہ میرا الزام نہیں بلکہ آپ کے اپنے ماضی میں کیے گئے دعووں اور برسراقتدار آنے کے بعد اُن دعووں کے تضاد کا شاخسانہ ہے۔ریاست مدینہ میں حضرت عمر سے اُن کی کرتے کے کپڑے کے سائز پر سوال اُٹھا تھا، اُس کا جواب دیا گیا لیکن اُس شخص کو کوئی شو کاز نوٹس نہیں دیا گیا۔ پاکستان کو ریاست مدینہ سے پہلے اپنی پارٹی کو تو ریاست مدینہ کے مطابق بنا لیں۔ ایک شو کاز نوٹس میں آپ کو پی ٹی آئی کے خاموش اور دیوار سے لگے ورکرز کی طرف سے دے رہا ہوں،

۱۔ آپ نے آئی ایم ایف میں جانے سے پہلے خودکشی کرنی تھی، خودکشی حرام ہے لیکن آئی ایم ایف کیسے حلال ہو گئی؟
جو دوسروں کیلئے حرام تھی وہ آپ کیلئے حلال کیسے ہو گئی؟
۲۔ آپ نے اپوزیشن پر کرپشن کے الزام لگاۓ اور وعدہ کیا لوٹا ہوا مال واپس لاؤں گا۔
آج ساڑھے تین سال کے بعد ایک ڈالر بھی نہیں آیا،
جبکہ ملک ریاض کے برطانوی حکومت کی طرف سے منی لانڈرنگ میں ڈکلئیر کئے گئے کروڑوں ڈالر سپریم کورٹ کی پینلٹی میں ایڈجسٹ ہو گئے۔
آج تک اپوزیشن کے کسی لیڈر پر کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔
کیا اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ کے الزامات غلط تھے؟
یا اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ اور آپ کی ٹیم نااہل ثابت ہوئی؟ دونوں میں سے ایک کی تصدیق کرکے قوم سے معافی مانگیں۔ آپ کے دور میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا اور ریٹنگ میں مزید تنزلی ہوئی۔کرپشن کی وجہ سے ہی آپ نے اپوزیشن کو چور ڈاکو کہا،
کیا آپ کے دور میں چوروں اور ڈاکووں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے اور کیا آپ اب ان کے محافظ ہیں؟

۳۔ پانامہ لیکس میں اپوزیشن میں ہوتے ہوۓ آپ نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ گیے۔
اب ملک کے تمام ادارے آپ کے ماتحت ہیں، آپ نے پنڈورا لیکس میں سینکڑوں پاکستانیوں کے خلاف اب تک کیا ایکشن لیا؟اگر بھول گئے ہیں تو اپنی ٹوئیٹ پڑھ لیں، جس میں آپ نے اس ٹحقیقات کو خود لیڈ کرنے کا عندیہ دیا تھا؟

۴۔ گندم، چینی، تیل، گیس، رنگ روڈ کے سکینڈل کی تحقیقات میں کیا آپ کو کوئی ذمہ دار نہیں ملا؟
قوم کو لوٹنے والوں کو آپ کے دور میں کیسے تحفظ ملا؟

۵۔ پچھلے ساڑے تین سال میں ہر روز 17 ارب کا قرض کہاں استعمال ہوا؟
پچھلے دور میں یہی قرضہ ۸ ارب روپے روزانہ تھا اور اس کی بنیاد پر آپ نے پچھلی حکومت کو چور ڈاکو ڈکلیئر کیا۔اب آپ اپنے لئے کیا لقب تجویز کریں گے؟

٦۔ ایک سال میں ایک زرعی ملک کو کیوں گندم، چینی اور خوراک امپورٹ کرنے میں دس ارب ڈالر خرچ کرنے پڑے؟

، کیا اسکا مطلب پاکستان کی زراعت کو تباہ کرنے کا سہرا آپ کو جاۓ گا؟

۷۔ مہنگائی میں پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک کیسے بن گیا؟

۸۔ آپ کے دور میں کشمیر بھارت کا حصہ بن گیا.کیا یہ آپ کی نااھلی ہے یا ملی بھگت؟اور کشمیر روڈ کا نام سری نگر روڈ رکھ کر کشمیر فتح ہو گیا کیا؟

۹۔ آپ کے دور میں صرف ساڑے تین سالوں میں پاکستان میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں پچاس فیصد کیسے گر گیا؟آپ تو ایک روپیہ گرنے پر حکومتوں کو چور ڈاکو کہتے تھے؟

۱۰۔ ساہیوال کی معصوم بچی جس کے ماں باپ کو اُس کی نظروں کے سامنے گولیوں سے بھون دیا گیا، اس کو آج تک انصاف کیوں نہیں ملا؟کیا اُسکی معصوم شکل آپ کو خواب میں آتی ہے؟

۱۱۔ مری میں سردی میں ٹھٹھر کر یا کاربن مونو آکسائڈ سے جان سے ھاتھ دھونے والے آپ کے آرام دہ بنی گالا گھر سے صرف تیس میل دور تھے، آپ کو رات کو نیند کیسے آئی جب میڈیا نے ایک رات پہلے حالات کی سنگینی کا بتا دیا تھا۔کیا ان جانوں کا حساب اس دنیا میں دیں گے یا روز محشر اسکا جواب دیں گے؟اگر آپ کے بچے مری میں برف میں پھنسے ہوتے تو کیا آپ کو نیند آتی؟

۱۲۔ آپ نے غیر قانونی طور پر اپنی پارٹی کو تحلیل کرکے اپنے پارٹی کے آئین کی دھجیاں اُڑا دیں۔کیا یہ ایک فاشسٹ جماعت ہے یا جمہوری جماعت؟کیا آپ پارٹی کے اندر فری اور فیئر الیکشن کروانے کی ہمت کر سکتے ہیں؟مجھے یقین ہے کہ اگر شفاف انٹرا پارٹی الیکشن ہوۓ تو آپ اپنی پارٹی میں الیکشن ہار جائیں گے۔

۱۳۔ آپ نے پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا، ساڑے تین سال میں کتنے گھر بن گئے؟کیا یہ بھی روٹی کپڑا اور مکان جیسا سیاسی نعرہ تھا؟

۱۴۔ کیا آپ نے پاکستان کی نوجوان نسل کو بد تہذیبی، گالی گلوچ اور بدتمیزی کا کلچر دیا؟اس نسل کا مستقبل کیا ہے؟اسکی تربیت کون کرے گا؟کیا آج معاشرے میں پھیلی ہوئی بدتمیزی کے ذمہ دار آپ نہیں؟

۱۵۔ کیا آپ نے اوورسیز پاکستانیوں کو سالوں تک اے ٹی ایم مشین کی طرح استعمال نہیں کیا؟لیکن حکومت میں آنے کے بعد اوورسیز کی نمائندگی زلفی بخاری اور طارق محمود جیسے لوگوں کے حوالے کر دی جن کا آپ کے اوورسیز چیپٹر سے کبھی بھی کوئی تعلق نہیں رہا۔اوورسیز پاکستانیوں سے اس دھوکے کا کون ذمہ دار ہے؟ کہیں اوورسیز پاکستانیوں کے اربوں کے فنڈز سے یہ پارٹی پچھلے پندرہ سالوں سے چل رہی ہے؟ آپ نے انہیں نمائندگی کیوں نہیں دی؟

۱۶۔ سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داروں کو تعین کب ہوگا؟۱۷۔ شیخ رشید جسے آپ چپڑاسی بھی نہیں رکھنا چاہتے تھے، اس کی چپڑاسی سے وزیر ریلوے اور وزیر داخلہ ترقی کیسے ہوئی؟۱۸۔ مفادات کا ٹکراو جسے آپ برائی کی جڑ سمجھتے تھے وہ رزاق داود کے اربوں کے ٹھیکے میں کیسے حلال ہو گیا؟

۱۹۔ وہ جو دو سو اداروں کے ایکسپرٹ آپ نے ڈھونڈے تھے، وہ کہاں غائب ھو گئے؟کوئی ایک ادارہ بتا دیں جو آپ نے ساڑھے تین میں قابل قدر مثال بنایا ہو؟

۲۰۔ ریاست مدینہ میں سود کی گنجائش نہیں اور قرآن میں اسکی سختی سے ممانعت ہے. آپ کی ریاست مدینہ میں سود ختم کیوں نہیں ہوا؟

۲۱۔ آپ کا فرمان تھا کہ صرف کرپٹ لوگوں کو میڈیا کا خوف ہوتا ہے، آپ کے دور میں میڈیا پر ملٹری ڈکٹیٹر سے زیادہ پابندیاں لگیں.کیا آپ کرپٹ ہیں؟میڈیا کی آزادی کی انٹرنیشنل ریٹنگ میں پاکستان آپ کے دور میں مزید نیچے چلا گیا۔کیا آپ میڈیا کی آزادی سلب کرنے کے ذمہ دار نہیں؟

۲۲۔ ریاست مدینہ میں اقلیتوں کے حقوق کو بڑی اہمیت حاصل ہے لیکن اقلیتوں کے خلاف بدترین حملے آپ کے دور میں ہوۓ۔آپ اقلیتوں کو تحفظ کیوں نہیں دے سکے؟

۲۳۔ آپ نے پولیس ریفارمز لانے کا وعدہ کیا تھا، ساڑھے تین سال میں یہ کیوں نافذ نہیں ہوسکی؟

۲۴۔ آپ نے سول سٹرکچر میں ریفارمز کا وعدہ کیا تھا، کیوں آج تک آپ ریفارمز متعارف نہیں کروا سکے؟

۲۵۔ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق آپ کے پاس تین ماہ کا وقت ہے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا۔
ابھی تک الیکشن کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟

۲۶۔ فارن فنڈنگ کیس میں آپ نے پارٹی فنڈز پارٹی ملازمین کے نام پر کیوں منگوائے؟
اگر یہ درست ہے تو اپوزیشن لیڈرز پر اپنے ملازمین کے نام پیسے ٹرانسفر کرنے کو منی لانڈرنگ کہنا چاہیے؟

۲۷۔ آپ کا چہیتا وزیر حماد اظہر، شاہ زیب خان زادہ کے سوالات کا جواب کیوں نہیں دے سکا؟
کیا یہ بھی آپ کا منصور اختر ہے؟کیا پاکستان آپ اور آپ کے درجنوں منصور اختر کی پریکٹس پچ ہے؟

۲۸۔ اگر نواز شریف کی بیماری کو آج آپ کے وزیر فراڈ کہہ رہے ہیں تو اس توجیح سے کیا فیصل سلطان سب سے بڑا فراڈ نہیں جس نے نواز شریف کی بیماری کے درست ہونے کا سرٹیفیکیٹ دیا؟

۲۹۔ آپ کا بنی گالا کا گھر اور کانسٹیٹیوشن ایونیو کا فلیٹ کیسے غیر قانونی سے قانونی ہو گیا؟کیا غریبوں کے گھر ریگولرائز نہیں ہو سکتے جیسے کانسٹیٹیوشن ایونیو ریگولرائز ہو گیا؟

۳۰۔ آپ نے سالانہ ریونیو کولیکشن کے حوالے سے قوم کو غلط اعدادوشمار بتاۓ؟کیا اس جھوٹ کے بعد آپ صادق اور امین ہیں؟

اگر آپ نے ان تیس سوالوں کے شو کاز کا جواب دے دیا تو میں اپنی دو ٹوئیٹس کا بھی جواب دے دوں گا۔ اب ریاست مدینہ کے حکمران ہونے کا ثبوت دیں اور میرے سوالوں کا جواب بھی دیں اور میرے خلاف دھمکیوں کو بند کریں۔ میرے خلاف آپ کی ھدایات انشاللہ کامیاب نہیں ھوں گی کیونکہ میرے اور آپ میں ایک فرق ہے کہ ہر روز سونے سے پہلے میری دو بیٹیاں میری حفاظت اور سلامتی کی دعا کرتی ہیں لیکن آپ اس سے محروم ہیں، اپنی غلطیوں کی وجہ سے؟
آپ کو اندازہ نہیں کہ بیٹی کی دعا کیا ہوتی ہے؟

اگر مجھے کوئی نقصان پہنچا تو اسکے ذمہ دار آپ ہوں گے اور میری فیملی پر اگر کوئی آنچ بھی آئی تو میں آپ کا قبر تک پیچھا کروں گا۔

ویسے میں نے پچھلے دس دن میں چالیس ٹوئیٹس کی ہیں، اسلئے شو کاز کو تبدیل کر لیں، میری ان چالیس ٹوئیٹس کو بیس لاکھ لوگوں نے دیکھا،
بہت بڑی اکثریت نے اتفاق کیا، ری ٹوئیٹ کیا، صرف دو ھزار کمنٹس منفی تھے، اور یہ بھی پورے پاکستان سے آپ کے صرف دو سو سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے دوھراۓ ہوۓ کمنٹس تھے۔ آپ کو پتہ ہی نہیں چلا آپ کی سوشل میڈیا بھی فیل ہو گئی یا اُن کا بھی ضمیر میری طرح جاگ گیا۔ اب ان کی ڈانٹ ڈپٹ نا شروع کر دیجئیے گا؟

آپ کے جوابات کا انتظار اب پوری قوم کو ہے۔

 

توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد

Leave a reply