مجھے نوٹس بھیجیں، منہ پر ان کے کرتوت بتاؤں گا، سعید غنی کا چیئرمین نیب کو چیلنج

0
67

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب پی ٹی آئی کے لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا،

سعید غنی کا کہنا تھا کہ چیلنج کرتاہوں مجھے نوٹس بھیجیں،ان کےمنہ پران کے کرتوت بتاؤں گا نیب کی پریس ریلیزسے تاثرملا کہ میں توہین نیب کا مرتکب ہوا ہوں ،چیئرمین نیب حکومتی ایماپرکام کرتےہیں وہ حکومت کے ہاتھوں بلیک میل ہورہے ہیں،قانون کا غلط استعمال سب سےزیادہ چیئرمین نیب کررہے ہیں،نیب مجھے 31 اے کے تحت نوٹس بھیجے ،منتظرہوں،نیب نے جو گاڑیاں تحویل میں لیں وہ کن کے استعمال میں ہیں؟ آپ غلط آدمی سے پنگا لے رہے ہیں،منتظر ہوں نیب مجھے آکر دیکھے، یہ بدمعاشی نہیں چلے گی،

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کہہ دیں حلیم عادل شیخ کوگرفتارنہیں کریں گے،حلیم عادل شیخ پرقبضے کے الزامات درست ہیں،نیب کی وجہ سے بے شمارلوگوں نے خودکشیاں کیں نیب کو اگر اپنا وقار تھوڑا بڑہانا چاہیے تو اسے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنا چاہیے، اس کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہیے

نیب نے جن گھروں کو غیرقانونی کہا وہ کون استعمال کر رہا ہے؟ نیب اس ملک کے معزز لوگوں کیساتھ زیادتی کر رہی ہے،توقع نہیں تھی حلیم عادل کی گرفتاری کے مطالبے پر نیب کو تکلیف ہو گی، حلیم عادل شیخ نے غلط طریقے سے لوگوں کو زمینیں بیچیں، حلیم عادل کی گرفتاری کے مطالبے پر مروڑ چیئرمین نیب کو اٹھ رہے ہیں،حکومت کی طرح نیب نالائق اور نااہل ہے،چیلنج کرتا ہوں مجھے نوٹس بھیجیں، ان کے منہ پر ان کے کرتوت بتاؤں گا،

چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب

خواجہ آصف کی جیل سے باہر آنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کے بعد کس ادارے کو گرفتاری کا اختیار مل رہا ہے؟ شیری رحمان نے سب بتا دیا

کچھ لوگ 35 سال سے اقتدار میں اور کچھ کو 35 ماہ بھی نہیں ہوئے، چیئرمین نیب

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کے نیب کے بارے میں ریمارکس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ وزیر کا بیان نہ صرف حقائق کے منافی، بے بنیاد، گمراہ کن قرار دیا ہے بلکہ خورشید شاہ اور اعجاز جکھرانی کے معزز احتساب عدالت میں زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہونے اور مبینہ طور پر ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی کوشش ہے جس کی نہ صر ف نیب مذمت کر تا ہے بلکہ نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ عدالت مجاز میں زیر سماعت مقدمات کے بارے میں عوام کو گمراہ کرنے کے تناظر میں مذکورہ وزیر کا بیان نیب آرڈیننس کی شقa31 کے تحت جائزہ لیا جائے اور اس سلسلہ میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا

نیب کا دوہرا معیار، ثابت شدہ کیس ،تحریک انصاف کے رہنما کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ سعید غنی

Leave a reply