مجھے KBC کی لت لگ گئی ہے ، امیتابھ بچن کی KBC سیزن 12 کے لئے لکھی گئی نظم سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنے ٹی وی پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی 12‘ کے لیے لکھی گئی نظم سوشل میڈیا پر وائرل جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

باغی ٹی وی :عالمگیر وبا کورونا کو شکست دینے والے بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائت انسٹاگرام پر اپنے ٹی وی پروگرام ’کون بنے کروڑ پتی‘ کے سیٹ پر لی گئی اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے اداکارتھری پیس سوٹ پہن کر کُرسی پر بیٹھے اور ہاتھ میں موبائل فون پکڑا ہوا ہے –

View this post on Instagram

जी हाँ हुज़ूर मैं काम करता हूँ, मैं तरह तरह के काम करता हूँ , मैं क़िस्म क़िस्म के काम करता हूँ कुछ काम किए थे मैंने मस्ती में कुछ किए प्रात- रात ज़बरदस्ती में ये kbc की लत लगी है, लोगों को संतुष्ट करूँ बस यही अपेक्षा Sony को शुरुआत हुई है, अभी तो दिन कुछ बाक़ी हैं स्नेह आदर प्यार मिले, तो हम आभारी हैं – ab हम अपना काम करें, तुम अपना काम करो🙏🙏 (Aadaraniya kavivar Bhavani Prasad Mishra se prabhavit )

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan) on


امیتابھ بچن نے اپنی اس تصویر کے ساتھ بگ باس سیزن 12 کے لئے ایک شاندار نظم بھی لکھی ہے:

جی ہاں حضور میں کام کرتا ہوں
میں طرح طرح کے کام کرتا ہوں

میں قسم قسم کے کام کرتا ہوں
کچھ کام کیے تھے میں نے تفریح میں

کچھ کام کیے میں نے زبردستی میں
یہ KBC کی لت لگ گئی ہے

لوگوں کو مطمئن رکھوں بس یہی مقصد ہے میرا
شروعات ہوئی ہے ابھی تو دن کچھ باقی ہیں

ہمیں پیار اور احترام ملے تو ہم مشکور ہیں
ہم اپنا کام کریں تُم اپنا کام کرو

واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن رواں سال جولائی میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں 11 جولائی کو ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا-

جس کے بعد گزشتہ ماہ بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نافذ پابندیوں میں کمی کے بعد انہوں نے کون بنے گا کروڑ پتی کی شوٹنگ بھی دوبارہ شروع کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.