گلوکار و اداکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی کہتی ہیں کہ بیویوں سے بڑھ کر شوہر کو کوئی نہیںجان سکتا بطور بیوی میں اچھی طرحجانتی ہوں کہ میرا شوہر کیساہے .ان پر لگے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں اور یہ چیز ثابت بھی ہوگی.سوشل میڈیا پر سوا ل و جواب کے سیشن میںعلی ظفر کی اہلیہ سے مختلف قسم کے سوالات ہوتے رہے.بہت سارے لوگوں نے میشا شفیع کے حوالے سے بھی بات کی.عائشہ فضلی نے کہا کہ علی کو کس طرح سے بلیک میل کیا گیا وہ سب میں نے دیکھا ہے میںیہ بھی جانتی ہوں کہ کب کب کون کون اس جھوٹے کیس کے ساتھ جڑا رہا یا ملوث تھا، مجھے پورا یقین ہے کہ میرا شوہر سرخرو ہو گا.
عائشہ فضلی نے کسی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر نے مجھ سے پہلی ملاقات کے بعد میرے چہرے کا خاکہ بنایا اور وہ خاکہ بنائے ہوئے تئیس برس بیت گئے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ جیسے ابھی کل ہی کی تو بات ہے.عائشہ سے لوگ پوچھے رہے کہ آپ کو سمجھتی ہیںکہ آپک شوہر بے گناہ ہے تو انہوں نے کہا کہ جی بالکل ایسا ہی ہے.ان سے کسی نے پوچھا کہ اگر آپ کے پاس رہنے کے لئے چند ملکوں کی آپشن ہو تو آپ کس ملک میں رہنا پسند کریں گی تو انہوںنے کہا کہ میرے پاس اگر چوائس ہو تو میں کینڈا میں رہنا پسند کروں گی.