مجرا کیس؛ نجی کمپنی سے تیزگام کا کنٹرول واپس لے لیا گیا

0
28

پاکستان ریلوے نے ڈیفالٹر ہونے پر نجی شعبے کو دی گئی ٹرین تیز گام کا کنٹرول واپس لے لیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریلوے نے تیز گام کے تمام پرائیویٹ ملازمین کو فارغ کرکے نجی ٹکٹ بکنگ کاؤنٹر بھی بند کردیا ہے جبکہ اقساط میں ڈیفالٹ پر ٹرین کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں تیز گام ٹرین میں رقص و سرود کی محفل سجانے پر نوٹس بھیجا تھا جبکہ ٹرین مینیجر رانا اظہر اور ڈائننگ کار مینیجر ارسلان کو گرفتار کرلیا تھا۔لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی تیز گام ایکسپریس میں خواجہ سراؤں کے رقص کی ویڈیووائرل ہونے کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سخت نوٹس لیا تھا.

14 اگست پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کو پاکستانیوں نے اپنے اپنے انداز سے منایا لیکن لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین میں یوم آزادی عجیب انداز سے منایا گیا اور تیز گام کی ڈائننگ کار میں مجرا پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔

خواجہ سراؤں کے نازیبا رقص کی ویڈیو سامنے آنے پر شہریوں نے شدید اعتراض کیا تھا اور پاکستان ریلوے سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ریلوے ترجمان کے مطابق وزیر ریلوے سعد رفیق نےاس واقعے کا سخت نوٹس لیا اور کہا تھا کہ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق ٹرین کی کمرشل منیجمنٹ پرائیویٹ آپریٹر کے پاس ہے، شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، پرائیوٹ آپریٹر کے مناسب جواب نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائےگا۔

Leave a reply