سوشانت سنگھ کی آخری فلم دل بیچارہ کے ہدایتکار مکیش چھابڑا کا سوشل میڈیا پرسوشانت سنگھ راجپوت کے لئے جذباتی پیغام

گذشتہ ماہ 14 جون کو خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی وڈ ادکار سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کے ہدایتکار مکیش چھابڑا نے سوشل میڈیا پر سوشانت سنگھ راجپوت کے لئے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرا م پر فلم ’دل بیچارہ‘ کے ہدایتکار مکیش چھابڑا اپنی کچھ یادگار تصاویر شئیر کیں ایک تصویر میں مکیش چھابڑا اپنی میز پر کام میں مصروف نظر آرہے ہیں اور دوسری تصویر میں وہ کیمرے کے پیچھے ایک منظر پیش کرتے نظر آرہے ہیں۔

View this post on Instagram

#dilbechara I know you are Watching me ❤️

A post shared by Mukesh Chhabra CSA (@castingchhabra) on


مکیش چھابڑا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سوشانت سنگھ راجپوت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ تم یہ سب دیکھ رہے ہو-

ہدایتکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ دل بیچارہ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا تھا دل بیچارہ کیزی (سنجنا سانگھی) اور مینی (سوشانت سنگھ راجپوت) کی کہانی دکھائی گئی ہے موذی مرض کینسر میں مبتلا کیزی مینی کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہیں ٹریلر کے ہر سین میں جذبات دکھائے گئے ہیں ہے جو دل کو چھو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ ہالی وڈ فلم ’دی فالٹ ان آر اسٹار‘ کا ہندی ریمیک ہےسنجنا نے اس فلم کے ساتھ بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے فلم ’دل بیچارہ پہلے مئی میں ریلیز ہونے جا رہی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی تھی تاہم اب یہ فلم 24 جولائی کو ڈزنی پلس اور ہاٹ اسٹارز پر ریلیز ہوگی –

سوشانت سنگھ کی آخری فلم کے پرومو نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.