fbpx

مختلف ملکوں میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے وزیر ہوا بازی کا اہم حکم

مختلف ملکوں میں پھنسے پاکستانیوں کوواپس کے لیے وزیر ہوا بازی کا اہم حکم

باغی ٹی وی :وزیر ہوا بازی چودھری غلام سرور نے کہا ہے کہ 18فلائٹس کےذریعےمختلف ملکوں میں پھنسے پاکستانیوں کوواپس لایاجائےگا،اووربکنگ کرنےوالی ایئرلائنزکےخلاف کارروائی کی جارہی ہے.پھنسےہوئےپاکستانیوں کوواپس لانےکیلئے5جولائی کوآپریشن شروع ہوگا،

تفصیلات کے مطابق وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی زیر صدارت خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے معاملے پر اجلاس ہوا .اجلاس میں محکمہ ہوا بازی کے اعلیٰ حکام اور سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے شرکت کی۔اجلاس میں خصوصی پروازوں کا شیڈول،گنجائش اور دیگر انتظامات پر بریفنگ دی۔

وزیر ہوا بازی اس آپریشن کو عید سے قبل مکمل کرنے کے لیے ذاتی طور پر نگرانی کریںگے۔وزیر ہوا بازی نے ہدایت کی کہ پی آئی اے پروازوں کی جتنی گنجائش کی ضرورت پڑے وہ ان ممالک پر لگا دی جائے۔وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اس ضمن میں وزارت خارجہ کی مدد حاصل کرنے کی ہدایت کی.

خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے سی ای او پی آئی اے کے خصوصی احکام