ملک میں کہیں موسم گرم ، کہیں تیز آندھی اور کہیں موسلادھار بارش

ملک میں کہیں موسم گرم ، کہیں تیزآندھی اور کہیں موسلادھار بارش #Baaghi

ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

باغی ٹی وی :لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز آندھی اور کہیں موسلادھار بارش ہوئی۔ چھتیں، دیواریں اور درخت گرنے سے 10 سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

فیصل آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، جھنگ، کمالیہ، ملتان، لودھراں، چیچہ وطنی، گوجرہ اور شورکوٹ سمیت مختلف شہروں میں آندھی اور گرد کے طوفان سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، دوپہرکو چند مقامات پر بارش متوقع ہے-

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ ژوب، کوہلو،بارکھان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ سرگودھا ، میانوالی، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بھکر اور لیہ میں تیز ندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، سکھر، لاڑکانہ اورجیکب آبادمیں چند مقامات پر آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے-

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا مانسہرہ ، بونیر ، سوات ، کوہستان، کرم ،کوہاٹ اور بنوں میں بارش کا امکان ہے-

ڈی آئی خان اوروزیرستان میں بھی چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے-

Comments are closed.