وزیراعظم شہباز شریف سے اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے کنوینئر کی ملاقات

0
48

وزیراعظم شہباز شریف سے اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے کنوینئر کی ملاقات
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر، رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور تفصیلی مشاورت کی گئی، ملاقات میں وزیرِ اعظم کو عوامی فلاحی منصوبوں کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل کرنے اور کراچی کی عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایات پر خراجِ تحسین پیش کیا.

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے حکومتی اصلاحات کے نفاذ میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کا خیر مقدم کیا اور مستقبل میں قومی مفاد کے فیصلوں میں اتحادیوں کے تعاون کو کلیدی قرار دیا.

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم معاملات پر مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کے قائدین کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صفدارت اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہو گی،نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف حکومت کے مستقبل سے متعلق فیصلہ آج کرینگے اتحادی جماعتوں کے قائدین کے سامنے حکومتی مستقبل سے متعلق آپشنز رکھے جائیں گے تمام اتحادی جماعتوں کی منظوری کے بعد ہی کسی بھی معاملے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا وزیر اعظم وفاقی کابینہ کو بھی معاملے پر اعتماد میں لیں گے

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اونگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے وزیر اعظم شہبازشریف سےآصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان شام کو ملاقاتیں کریں گے اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو ملاقات میں وزیر اعظم لندن اجلاس میں فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے وزیر اعظم شہبازشریف ملکی سیاسی صورتحال اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق مشاورت کریں گے

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ لندن گئے تھے اور انکی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی، لندن میں چار روزہ قیام کے بعد وزیراعظم شہباز شریف پاکستان واپس پہنچے ہیں اور آتے ہی انہوں نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات اور اجلاس کا فیصلہ کیا ہے،

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے نئے صدر شیخ محمد بن زیدالنہیان کو نئی ذمہ داریاں سنھبالنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آنے والے سالوں میں نئے صدر یواے ای کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔یواے ای کے صدر شیخ محمد نے دکھ کی گھڑی میں پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے یکجہتی پر خراج تحسین پیش کیا۔ دونوں رہنمائوں نے ہر شعبہ میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

سابق وزیراعظم عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے تیار تھے

عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی سیکورٹی میں اضافہ

سیاست ثانوی،سب مل کر معاشی مسائل کو حل کریں،شاہد خاقان عباسی

Leave a reply