آٹھ سالہ ملازمہ کے قتل پر پاکستانی فنکاروں کا برہمی کا اظہار

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ایک آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر اس کے مالکوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیاتھا جس پر پاکستانی فنکاروں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا-

باغی ٹی وی : بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ایک آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر اس کے مالکوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیاتھا جس پر پاکستانی فنکاروں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کو سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا-


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی اہلیہ اداکارہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے اپنے ٹویٹ میں غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جس کسی بھی شخص کے گھر میں ملازم یا ملازمہ ہے اور مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے کہ اس کی عُمر 14سال سے کم ہے اور وہ اُن کے بچوں کے برابر ہیں تو آپ کو قانون توڑنے کے بجائے اُن کا بھی اُسی طرح خیال رکھنا چاہیے جیسے وہ آپ کا رکھتے ہیں۔

شنیرا اکرم نے کہا کہ اگر آپ واقعی اُن کی دیکھ بھال کرنا چاہتے ہیں توگھر کے کام کے بجائے اُن کو تعلیم دلوائیں۔


شنیرا نے اپنی ایک ٹویٹ میں زہرہ پر تشدد کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہو ئے لکھا کہ خونی پنجرے میں اب آپ کی باری ہے! انہوں نے #JusticeForZohraShah #StopChildLabour #ProtectOurChildren بھی استعمال کئے-


ریحام خان نے اپنے ٹویٹ میں زہرہ شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں معاف کردو ہم آپ کو بچا نہیں سکے-


اداکارہ وینا ملک نے شدید غم و غصے کا اظیار کرتے ہوئے لکھا کہ آخر لوگوں میں خوف خدا کیوں نہیں ہے کس قدر ظالم سفاک اور بے حس ہیں یہ درندے ریاست پر یہ قرض ھے کہ ایسے درندوں کو نشان عبرت بنائے-

وینا نے لکھا کہ آخر ان درندوں کو کس نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔۔۔ حیرت ھے ایسے والدین پر جو اتنے کم عمر بچوں کو محض چند روپ کمانے کے لیے ظالموں کے حوالے کر دیتے ہیں-


اپنے ایک اور ٹویٹ میں وینا نے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دل میں درد ہوتا ہے اس معاشرے کو دیکھ کر۔۔۔کاش میں ان مظلوموں کا دکھ دور کر سکتی۔۔۔کاش میں ظا لموں کو ان کے انجام تک پہنچا سکتی-


اپنے ایک ٹویٹ میں وینا نے حکمرانوں اور کرپٹ لوگوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ غریب کو بھوکے مرنے کی فکر لاحق ہے
امیر کو کورونا سے مرنے کی فکر لاحق ہےکرپٹ سیاستدانوں کو اپنی کرپشن سے کمائی دولت بچانے کی فکر ہے

وینا نے لکھا کہ اگر کرپٹ سیاستدان لوٹی دولت اور امیر ٹیکس ادا کردیں تو انکے ساتھ بھوک سے مرنے کی فکر کرنے والے غریبوں کی بھی فکر ختم ہو جائے گی
https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1268089284071915522?s=19
اداکارہ ارمینہ خان نے بھی زوہرا شاہ کے انصاف کے لیے آوازبلند کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا-


اداکارہ ماہرہ خان نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شیطان آزادانہ طور پر ہمارے ہی درمیان گھوم رہے ہیں-


اداکار عثمان خالد نے بھی ٹویٹر پر زہرا شاہ پر ہونے والے ظلم پر افسوس کیا اظہار کیا-


عثمان خالد نے لکھا کہ اگر ہم تبدیلی چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے بچوں کی مزدوری کے قوانین میں ترمیم کے لئے اجتماعی آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔


عثمان خالد نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ چائلڈ لیبر بچوں سے زیادتی ہے۔ ہم زہرہ شاہ کے جیسا کوئی اور کیس افرڈ نہیں کر سکتے ہم اپنے غم و غصے کو اس وقت تک ختم نہیں ہونے دیں گے جب تک کہ ہمارے قوانین میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ترمیم نہیں کیا جاتا ، کسی بھی طرح کی خامیوں کو ختم نہیں کیا جاتا۔

واضح رہے کہ آٹھ سالہ زہرہ شاہ نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز VIII میں مالک کے اپنے بچے کی دیکھ بھال کرتے ہوئے فیملی کے لئے کام کرنا شروع کیا تھا۔ پولیس کے مطابق گھر کی صفائی کے دوران جب زہرہ شاہ طوطے کا پنجرہ صاف کر رہی تھی تو اُسی دوران زہرہ شاہ سے غلطی سے اپنے مالکان کے طوطے اُڑ گئے تھے جس کے بعد اُس کے مالکان نے اُسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زہرہ شاہ انتقال کر گئی۔

زہرہ شاہ کو انصاف دیا جائے مطالبہ ٹویٹر ٹرینڈ بن گیا

"سمیسٹر فیس ختم کرو” طلباء کا مطالبہ ٹویٹر ٹرینڈ بن گیا

Leave a reply