ملازمت کے انٹرویو سے متعلق فکر مند لوگوں کیلئے گوگل کا نیا ٹول

کیلیفورنیا:ملازمت کے انٹرویو کے متعلق فکر مند لوگوں کے لئے گوگل نے نیا ٹول پیش کر دیا گوگل نے اس ٹول کو ’انٹرویو وارم اپ‘ کا نام دیا ہے۔

باغی ٹی وی : دنیا بھر کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل کا یہ فیچر حقیقت سے قریب ہوکرصارفین سے باقاعدہ انٹرویو کے سوالات کرتا ہے جس کے جوابات آپ دیتے ہیں اور یوں انٹرویو کی تیاری کے دوران کمزوریاں سامنے آتی ہیں

ایلون مسک کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر غور

گوگل کا کہنا ہے کہ نئے افراد کے لیے انٹرویو ایک مشکل عمل ہوتا ہے اسی لیے ہم نے بہت تحقیق کےبعد انٹرویو وارم اپ تیار کیاہےاس میں خاص شعبوں کے ماہرین کےوہ حقیقی سوالات بھی شامل کئےگئے ہیں جو وہ بار بار پوچھتےہیں اس سے آپ کو انٹرویو کی تیاری میں بہت مدد مل سکتی ہے۔

دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروسز متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

گوگل نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوبھی پوسٹ کی ہےجس میں گوگل نے’انٹرویو وارم اپ‘ کو دیکھا جاسکتا ہےیہ ٹول متنخب شعبے کے لحاظ سےآپ سےسوال کرتا ہےاوراسکی پشت پرمشین لرننگ اورمصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) موجود ہوتی ہےآپ کے سا منے مشینی سوال کنندہ انگریزی میں مختلف سوال کرتا ہےجس کا آپ جواب دیتے ہیں-

ہیکرز نے یوزر نیمز اور پاس ورڈز چوری کرنے کےلیے ایک نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

فی الحال اس میں گوگل کیریئر سرٹفیکٹ پروگرام سے وابستہ نوکریوں کے ہی انٹرویو کی سہولت موجود ہے جن میں ڈیٹا ماہر، ای کامرس، آئی ٹی سپورٹ، پروجیکٹ مینیجر، یو ایکس ڈیزائن، اور دیگر عام شعبے شامل ہیں۔

بھارت نے 4 پاکستانی اور18مقامی یوٹیوب نیوز چینلزپر پابندی عائد کر دی

Leave a reply