کمپنی کا اپنے ملازمین کو ہر بچے کی پیدائش پر 3 کروڑ روپے دینے کا اعلان
سئیول: جنوبی کوریا کی ایک کمپنی اپنے ملک میں کم ترین شرح پیدائش کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے انوکھا حل نکال لیا-
باغی ٹی وی:عالمی میڈیا کے مطابق بویونگ گروپ نامی تعمیراتی کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو ہر بچے کی پیدائش پر 75 ہزار ڈالرز (لگ بھگ 3 کروڑ پاکستانی روپے) دے گی کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس پالیسی کا اطلاق مردوں اور خواتین دونوں پر ہوگا، ان ملازمین میں بھی 52 لاکھ 50 ہزار ڈالرز تقسیم کیے جائیں گے جن کے ہاں 2021 سے اب تک بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے۔
بویونگ گروپ کے چیئرمین لی جونگ کیون نے بتایا کہ ہم کمپنی کے ملازمین پر بچوں کی پرورش کے مالی بوجھ میں کمی لانا چاہتے ہیں جن ملازمین کے 3 بچے ہوں گے انہیں 2 لاکھ 25 ہزار ڈالرز نقد یا گھر کے کرائے میں سے ایک آپشن منتخب کرنے کو کہا جائے گامجھے توقع ہے کہ ہمیں ایک ایسی کمپنی کے طور پر جانا جائے گا جو شرح پیدائش میں اضافے اور ملکی مستقبل کے حوالے سے لاحق پریشانیو ں میں کمی لانے کی خواہشمند ہے-
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات
خیال رہے کہ دنیا میں کم ترین شرح پیدائش والا ملک جنوبی کوریا کو قرار دیا جاتا ہے 2018 کے ڈیٹا کے مطابق جنوبی کوریا میں فی خاتون شرح پیدائش ایک بچے سے کم تھی مگر 2022 میں یہ مزید کم ہوکر 08.1 فیصد پر پہنچ گئی تھی۔