مہلک کورونا وائرس کو روکنے کے لیے چین کے ووہان شہر کو سیل کردیا گیا

0
21

ےمہلک کورونا وائرس کو روکنے کے لیے چین کے ووہان کو شہر سیل کردیا گیا

باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والی وبا کورونا وائرس سے اب تک 17 افراد جان سے جاچکے ہیں جس کے بعد انتظامیہ نے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں جس کے تحت ووہان شہر کو سیل کردیا گیا ہے۔

چین میں کورونا وائرس نے تباہی مچادی

انتظامیہ نے شہر سے باہر جانے والی پروازیں، اندرون شہر چلنے والی ٹرینیں اور بسوں سمیت کشتیوں کی سروس بھی معطل کردی ہے جب کہ شہریوں کو ووہان شہر سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ووہان شہر کی آبادی تقریباً 11 ملین ہے اور انتظامیہ کے فیصلے سے شہر میں غذائی اجناس کی قلت بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
واضح‌رہے کہ پاکستان میں بھی ایئر پورٹس پر چائنہ سے آنے والے مسافروں کی مکمل سکریننگ کی جارہی ہے .

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

Leave a reply