ملک بھر کے بورڈز کے امتحانات ملتوی ہوئے کہ نہیں ، مخمصے کی وضاحت آگئی

ملک بھر کے بورڈز کے امتحانات ملتوی ہوئے کہ نہیں ، مخمصے کی وضاحت آگئی
باغی ٹی وی :وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب ملک بھر کے بورڈز کے تمام امتحانات منسوخ کردیے گئے ہیں، اس میں کسی کو کوئی مخمصہ نہیں ہونا چاہیے۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ملک بھر میں 80 فیصد طلباء کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
شفقت محمود نے کہا کہ ودوبارہ امتحان دینے، نمبر بہتر کرنے، اور پرائیویٹ امتحان دینے والے طلباء کی کیٹیگریز ہیں جن کے مسئلہ حل کرنے کی ضرورت ہے اور یہ مسئلہ جمعہ تک حل ہو جائے گا۔
Ministry of Education has been in consultation with 29 boards across country regarding issues of some students arising out of promotion policy. Boards have requested few more days to finalise recommendations. A comprehensive announcement on all issues will be made by Friday.
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 11, 2020
اس سے قبل وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
7 مئی کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تمام بورڈز کے امتحانات بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اجلاس کے بعد وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا تھا کہ قبل ازیں 13 مئی کو تعلیمی ادارے کھولنے جب کہ جون اور جولائی میں امتحانات لینا کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم کورونا کی صورتحال مزید ابتر ہونے کے سبب ایسے فیصلے لینے پڑ رہے ہیں