ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال مزید کم

0
50

اسلام آباد: ملک میں بجلی کا شارٹ فال مزید کم ہو کر 2 ہزار 9 سو میگاواٹ رہ گیا ہے۔

باغی ٹی وی : گزشتہ روز پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا تھا کہ ایندھن کی سپلائی شروع ہوگئی جبکہ بجلی گھروں کے تکنیکی مسائل بھی حل کرلیے گئے ہیں، جس کے باعث شارٹ فال میں کمی ہوئی ہے، اور شارٹ فال کم ہوکر 3 ہزار 900 میگاواٹ رہ گیا ہے، تاہم آج ملک میں بجلی کا شارٹ فال مزید کم ہوکر 2 ہزار 9 سو میگاواٹ رہ گیا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی طلب 20 ہزار 5 سو میگاواٹ اورپیداوار 17 ہزار 6 سو میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 1 ہزار 1 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 2 ہزار 5 سو میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 14 ہزارمیگاواٹ ہے۔

کراچی ،لاہور، راولپنڈی،کوئٹہ، پشاور،ملتان، بدین اور سوات سمیت کئی شہروں میں بجلی…

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 5 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے آئیسکو ریجن میں ڈیمانڈ 1326 میگا واٹ جبکہ سپلائی 1216 میگاواٹ ہے، آئیسکو ریجن میں 110 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے، اور وہاں 4 گھنٹے کی لوڈمینجمنٹ کی جا رہی ہے-

واضح رہے کہ کراچی ،لاہور، راولپنڈی،کوئٹہ، پشاور،ملتان، بدین اور سوات سمیت کئی شہروں میں بجلی غائب ہونے کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی غائب ہورہی ہے، شہرکے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 8 سی15 گھنٹوں تک پہنچ گیا

این ٹی ڈی سی نے کے الیکٹرک کا کم بجلی کا دعویٰ مسترد کر دیا

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیشنل گرڈ سے تقریباً 300 میگاواٹ بجلی کی کمی سے ترسیل متاثر ہوئی جبکہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی ) نے کے الیکٹرک کے کم بجلی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کو طےشدہ بجلی کی فراہمی جاری ہے-

لاہور کے علاقے کاہنہ میں آتشزدگی، 12 دکانیں خاکستر،2 دوکاندار جھلس کر جاں بحق

Leave a reply