ملک بھر میں مزید بارشیں متوقع،اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقے زیرآ ب آنے کا خدشہ

0
35

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ،بلوچستان ، پنجاب، خیبرپختونخوا ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ بارکھان،سبی، ژوب ، زیارت، موسٰی خیل، کوئٹہ،قلعہ سیف اللہ اور ڈیرہ بگٹی میں بارش متوقع ہے-

ملک بھرکے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال سے ہزاروں متاثرین بے گھر

محکمہ موسمیات کے مطابق نصیر آباد، جعفر آباد،کوہلو،لورالائی،قلات ، آواران،خضدار،کیچ، پنجگور،گوادر اور لسبیلہ میں بارش کا امکان ہےخطہ ٔپو ٹھوہار، میانوالی ،سرگودھا،خوشاب، بھکر،لیہ، ڈ یرہ غا زی خان ،گوجرانوالہ اورگجرات میں بارش کاامکان ہےنارووال، سیالکوٹ ، لاہور،منڈی بہاؤ الدین،حافظ آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش متوقع ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور فیصل آبا د میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ڈیرہ غا زی خان، تونسہ ، راجن پور،مظفر گڑ ھ،ملتان،خانیوال، بہاولپور، بہاولنگراور رحیم یار خان میں بارش متوقع ہے ،تھر پارکر، عمر کوٹ ، میر پور خاص ، بینظیر آباد، بدین ، دادو، حیدر آباد ،سجاول، کراچی میں بارش متوقع ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹھہ ، مٹیاری ،گھوٹکی، جیکب آباد، جامشورو، سکھر ، لا ڑ کا نہ ، کشمور، شکار پورٹنڈو جام میں بارش کا امکان ہے ،ٹنڈ و اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، سا نگھڑ، خیر پور اور نو شہرو فیروز میں بارش کا امکان ہے –

محکمہ موسمیات کے مطابق اور کز ئی، ڈی آ ئی خان اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے مردان، پشاور ، نو شہرہ، چار سدہ ، مہمند ، با جوڑ، خیبر، کرم،کوہاٹ، بنوں اورلکی مروت میں بارش کا امکان ہے کوہاٹ، بنوں، لکی مروت اورڈی آ ئی خان میں کہیں کہیں موسلا دھار بار ش کا امکان ہے-

وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، 5 مکانات اور 3 بجلی گھر شدید متاثر،5 افراد…

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقے زیرآ ب آنے کا خدشہ ہے ارش کے باعث برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے جبکہ بلوچستان کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہےاس کے علاوہ جنوبی پنجاب اور زیریں خیبرپختو نخوا کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے –

دوسری جانب بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 6 اموات کی تصدیق کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 202 ہوگئی۔

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 مزید اموات کی تصدیق کے بعد صوبے میں یکم جون سے 16 اگست تک جاں بحق افراد کی تعداد 202 ہوگئی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 96 مرد 48 خواتین اور 58 بچے شامل ہیں، اموات بولان،کوئٹہ، ژوب، دکی،خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ ،ہرنائی ،قلعہ سیف اللہ پشین اور سبی میں ہوئی ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 81 افراد زخمی ہوئے جن میں 49 مرد 12 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں صوبے بھر میں مجموعی طور پر 22 ہزار 692 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ بارشوں میں 690 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں، مختلف مقامات پر 18 رابطہ پل ٹوٹ چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ایک لاکھ 7 ہزار 377 مال مویشی بھی مارے گئے ہیں تو وہیں مجموعی طور پر 2 لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ادھرپرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 6 ہی زخمی ہوئے جبکہ 20 مکانات کو بھی جزوی نقصان پہنچا صوبے کے تمام اضلاع میں ‎متعلقہ ضلعی انتظامیہ بند سڑکوں کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ ضلع خیبر کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کر دیا گیا ہے ۔ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمنٹنے کے لیے تیار ہیں۔

پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،پرویزالہیٰ

Leave a reply