ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

0
25

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتراضلاع میں موسم گرم رہے گا-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ، بلوچستان، آزادکشمیر، پنجاب اور خیبر پختونخوامیں بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ ،خضدار،قلات ، لسبیلہ،پنجگور، آواران میں بارش متوقع ہے-

سستی بجلی کی جانب بڑا قدم:نیپرا کے مقابلے میں سیپرا کے قیام کا مسودہ تیار

محکمہ موسمیات کے مطابق تربت، خاران، ژوب ، بارکھان ، سبی ، کوہلو، ہر نائی اورچمن میں بارش کا امکان ہے ،زیارت ، نصیر آباد اور ساحلی پٹی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہےجبکہ خطۂ پوٹھوہار،گوجرانوالہ،سیالکوٹ ،نارووال اورمنڈی بہاؤالدین میں بارش کاامکان ہے-

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، لاہور، ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور،ملتان اوروہاڑی میں بارش کا امکان ہے جبکہ رحیم یار خان ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش کا امکان ہے-

چیف میٹر و لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج دوپہر اور شام کو بارشیں متوقع ہیں،سندھ میں مون سون بارشوں کا سسٹم موجود ہے ،سسٹم کے تحت کل بھی کراچی میں تیز بارش کا امکان ہے ،عیدالاضحیٰ پر بھی بارش کا امکان ہے-

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ عید الاضحی پر پنجاب میں بارش کا امکان نہیں ہے لاہور میں عید پر موسم ابر آلود رہنےکا امکان ہےساتھ ہی حبس بھی رہےگا تاہم عید سے پہلے بارشوں کا ایک سسٹم آ رہا ہےجس سے 6 سے 8 جولائی تک صوبے میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے عید پر بارشوں کے حوالے سے پیشگوئی کر دی

Leave a reply