ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے بعد بجلی کی بحالی شروع
باغی ٹی وی : ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے بعد بجلی کی بحالی شروع ہو گئی، لاہور، اسلام آباد، کراچی ، ملتان ، پشاور سمیت کئی علاقوں کو بجلی کی مرحلہ وارفراہمی جاری ہے، ملک کے کئی اضلاع تاحال بجلی سے محروم ہیں، این ٹی ڈی سی نے بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، رات گئے پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا۔ لاہور ، اسلام آباد ،کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ترجمان پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ رات 11 بج کر 41 منٹ پر گدو میں فالٹ پیدا ہوا جس کے باعث ملک کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ ہوئی اور سسٹم کی فریکوئنسی 50سےصفرپرآگئی، فریکوئنسی گرنے کے باعث پاور پلانٹس بند ہوگئے۔
وزیرتوانائی نے بھی ترسیلی نظام میں فریکوئنسی 50 سے صفر ہونے کی تصدیق کر دی۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بحالی کے کام کی خود نگرانی کررہا ہوں، لوگوں کوبجلی بحالی سےمتعلق اپ ڈیٹ سے آگاہ رکھاجائےگا۔ عوام سے تحمل کی اپیل ہے۔
حکام کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات اور وجہ معلوم کرنے کے لئے ہائی لیول کمیٹی تشکیل دے دی گئی، ترسیلی نظام کو بحال کرنے کی بھرپور کوشش جاری ہیں۔ تربیلا پاور ہاؤس کے تین اوروارسک پاور ہاؤس کے یونٹس بھی چلا دئیے گئے۔ترتیب وار بجلی بحالی کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے، جوں ہی ابتدائی فریکونسی مل جائے تو باقی بحالی کا کام تیزی سے ہوتا ہے۔ حکام کے مطابق منگلا پاور ہاؤس بھی چلا دیا گیا.
واضح رہے کہ رات بھر ملک کے اکثر شہروں میں بلیک ڈاؤن رہا. فیصل آباد، اسلام آباد بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ، کراچی، رحیم یار خان،خانیوال، پشاور، کوئٹہ میں بجلی بند ہوچکی تھی ،
اس کے علاوہ لاہور ، سرگودہا ، قصور ، اوکاڑہ الغرض پورے ملک سے یہی اطلاعات ہیں کہ اس وقت ملک اندھیرے میں ڈوبا رہا ،
ادھر واپڈا حکام کا کہنا تھا کہ مین لائین ٹرپ کرگئی ہے جس کی وجہ سے پورے ملک کی بجلی چلی گئی دوسری طرف سیکورٹی ادارے بھی حرکت میں آگئے .