کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی
وزیراعظم عمران خان کی اپیل پرمقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی قوم آج کشمیر آورمنایا گیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر آور دن 12 سے ساڑھے 12 بجے تک منایا گیا ، اس دوران ملک بھر میں سائرن بجائے گئے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا، جس کے ساتھ ہی تمام افراد اپنے مقامات پر کھڑے ہوگئے۔کشمیر آور کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کے شرکا وزیر اعظم کے دفتر کے باہر جمع ہوئے، وزیر اعظم کے دفتر کے باہر تقریب منعقد کی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت نے تقریب سے خطاب کیا ۔
مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان
ایوان صدر میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،کشمیریوں کے حقوق کو کسی صورت صلب نہیں ہونے دیں گے ،بھارتی پروپیگنڈے کا ہر فورم پر جواب دیں گے ،
آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم
وزیراعظم ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہم سارے پاکستان میں ملکر نکلے ہوئے ہیں، قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور کشمیریوں کو بتاتا ہوں کہ ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، مودی اپنے تکبر میں کشمیر میں جو کر بیٹھا ،یہ وہ آخری پتہ کھیل گیا اب کشمیر آزاد ہو گا
یکجہتی کشمیر،کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا
پنجاب میں کشمیر آور کے حوالے لاہور میں چیئرنگ کراسنگ پر کشمیر ریلی کی قیادت گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کی۔ فیصل چوک میں ہی سیبنئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی قیادت میں بھی فقید المثال ریلی نکالی گئی جس میں لاہور بھر کے صحافیوں نے شرکت کی، ریلی میں شہریوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی، شرکاء ،کشمیربنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے، ریلی میں کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئےایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی
فیصل چوک پرسبزہلالی اور کشمیری پرچموں کی بہارہے، شہریوں کی مودی سرکاراوربھارتی فوج کےخلاف شدید نعرے بازی جاری ہے، فیصل چوک میں شہری کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں ،
کشمیریو ں سے اطہار یکجہتی کےحوالے سے کراچی میں مرکزی تقریب مزار قائد میں ہوئی جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل شرکت کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں مزار قائد سے کشمیر آور میں شرکت کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں پر ظلم کیخلاف اپنی آواز بلند کی۔
شاہد آفریدی نے کرچی میں مزار قائد پر حاضری دی ،اس موقع پر گورنر سندھ بھی ان کے ہمراہ تھے، شاید آفریدی فوجی وردی اور ٹوپی کے ساتھ عوام میں موجود رہے، شاہد آفریدی نے اپنے اہل و عیال کے سمیت کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پوری قوم حکومت اورپاک فوج کے ساتھ ہے،ہمارے قبائلی لوگ ہی بھارت کےلیے کافی ہیں ،پاکستانی شہر شہر،گلی گلی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہےہیں،مودی جو کشمیر میں کررہا ہے وہ جہالت کی نشانی ہے،مودی نے بھارت کو پوری دنیا میں رسوا کیا،
خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر مظلومین کشمیر سے اظہار یکجہتی کیا گیا جس میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسبلی، گورنر اور وزیراعلیٰ اور ارکان مرکزی اجتماع میں شریک ہوئے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ سرینا چوک پر مرکزی اجتماع میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی شرکت کی ۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آدھے گھنٹے کے لئے ملک پھر میں ٹریفک روک دیا گیا ہے، ملک میں چلنے والی تمام 138 ٹرینوں کا ایک منٹ کے لئے پہیہ جام کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر میں دوپہر 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر دنیا کو بتا دیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، اس موقع پر مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت سے متعلق ترانہ بھی جاری کیا گیا ہے ،
کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاک فوج لمحہ بہ لمحہ تیار ہے ،کشمیریوں کے ساتھ ہیں ہمیشہ ان کا ساتھ دیتے رہیں گے،شیخ رشید اور لال حویلی کا تعلق سرینگر کے لال چوک تک ہے،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے ریلی کی قیادت خود کروں گا،
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے افغان باشندے بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے
وزیر ایوی ایشن غلام سرور کمشنر ثاقب ظفر سی پی او راولپنڈی بھی ریلی میں پہنچ گئے ،چیئرمین سینیٹ ،اسپیکر قومی اسمبلی ،چیئرمین کشمیر کمیٹی، ارکان پارلیمنٹ اور افسران و ملازمین شریک ہیں، پا کستان کا قومی ترانہ بجایا گیا ،سائرن بجایا گیا،کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی گئی .
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام احتجاج میں سینکڑوں مظاہرین شریک ہیں، احتجاج میں کثیرتعداد میں بچے ،بزرگ اور جوان بھی شریک ہیں، احتجاجی مظاہرین کی بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے،
لکی مروت میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا،مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی،مظاہرے نے کارگل چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرلی ،شرکاء نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا
امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات
وادی لیپا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں، لیپا کے شہری گھروں سے باہر نکلے اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیری عوام 72 سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، آزاد کشمیر کے باسی مقوضہ کشمیر کی تحریک میں شانہ بشانہ شریک ہونے کے لئے تیار ہیں.
صادق آباد میں کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئےاسکول کے بچےبھی سڑکوں پر آگئے ،بچےہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیر کا پرچم اٹھائےریلی میں شریک ہیں ،ریلی میں بچوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے
جہلم۔ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا، گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی طالبات نے کشمیری بہنوں سے اظہار یکجہتی کیا ، احتجاج میں شریک طالبات نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،جہلم۔ کشمیر بنے گا پاکستان ،مودی کی بربادی تک جنگ رہے گی پاکستان زندہ باد اورپاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے
جہلم میں مظاہرے میں شریک طالبات کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ پرنسپل سمینہ ضیاء کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض فوج کشمیری بہنوں کی عصمت دری اور تشدد بند کرے ۔مبشرہ شاہین نے کہا کہ مہذب دنیا کشمیر میں مظالم پر نوٹس لے ۔
ملتان میں وزیراعظم عمران خان کی اپیل پرملتان میں بھی کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلیےریلیاں نکالی گئیں،بوسن روڈ پرطلبہ کی جانب نے کشمیری پرچم تھامے ریلی نکالی گئی ،ریلی میں طالبات کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی ،طلبہنے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے،
کراچی میں بھی طلبا نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے احتجاج کیا، تقوی ماڈل اسکول طارق روڈ کے طلبا نے پی ای سی ایچ ایس کیمپس کے کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ اور غاصبانہ یلغار اور اقوام عالم کی خاموشی کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی، طلبا نے کتنے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے یکجہتی کے نعرے درج تھے،