یوم عاشور،ملک بھر سے جلوس برآمد، سیکورٹی سخت، موبائل سروس بند

0
36

ملک بھر میں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج دس محرم کو ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں،کراچی میں دس محرم کا مرکزی جلوس بارہ بجے نشترپارک سے برآمد ہوگا،جلوس کی سیکیورٹی کے لئے رینجرز کے ساڑھے پانچ ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے،جلوس کے روٹ پر اسنیپ چیکنگ اور موبائل پیٹرولنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوس کے اطراف موبائل فون سروس کو بند کردیا جائے گا

اسلام آباد پولیس نے جلوس کی سیکیورٹی کیلیےانتظامات مکمل کرلیے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید خود جلوس کی نگرانی کریں گے،پولیس،ٹریفک پولیس،رینجرز،ایف سی کے 700 سے زیادہ افسران و جوان تعینات ہوں گے،جلوس کو سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا،جلوس کی وڈیو رکارڈنگ بھی کی جائے گی،تمام شرکاءجلوس کو میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کے بعد داخل ہونےدیاجائیگا،

راولپنڈی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس کمیٹی چوک امام بارگاہ محلہ تیلی حسین سے برآمد ہوگیا ہے،جلوس کے شرکا فوارہ چوک میں نماز ظہرین ادا کریں گے۔شہر کے مختلف مقامات سے نکلے والے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوجائیں گے.

لاہور میں شبیہ ذوالجناح کا قدیمی اور مرکزی جلوس مجلس عزا کے بعد نثار حویلی سے برآمد ہوگیا ہے۔ جلوس نثار حویلی سے جلوس امام بارگا شیخاں والی اور پھر امام بارگاہ مہدی علی شاہ پہنچے گا، جہاں جلوس کا کچھ دیر قیام ہو گا،

مرکزی جلوس مقررہ راستوں چوہٹہ مفتی باقر، مسجد وزیر خان، کشمیری بازار سے رنگ محل پہنچے گا جہاں پر نمازِ ظہرین ادا کی جائے گی۔ صرافہ بازار، گمٹی بازار، ڈبی بازار، سید مٹھا اور تحصیل بازار سے امام بارگاہ مبارک بیگم، بازار حکیماں، فقیر خانہ میوزیم سے ہوتا ہوا اونچی مسجد بھاٹی گیٹ پہنچے گا، جہاں نماز مغربین ادا کی جائے گی، جس کے بعد یہ لوئر مال پر تاریخی کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، کربلا گامے شاہ پہنچ کر شام غریباں منعقد کی جائے گی۔

ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس مقرر کردہ راستوں سے گزر کر اختتام پذیر

یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس کی جانب سے 14 ایس پیز، 24 ڈی ایس پیز، 87 انسپکٹرز سمیت 5 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ یوم عاشور کے مرکزی جلوس کیلئے لاہور پولیس کے سکیورٹی پلان کے مطابق سکیورٹی پر 14 ایس پیز، 24 ڈی ایس پیز، 87 انسپکٹرز اور455 اَپر سب آرڈینیٹس اور 5 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے مطابق سکیورٹی ٹاپ الرٹ ہے، سخت حفاظتی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں جبکہ جلوس کے روٹ میں آنیوالی تمام گلیوں کو خاردار تاریں اور بیرئرز لگا کر مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے اور عزادار خواتین کے چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار اور خواتین رضاکار بھی تعینات کی گئی ہیں جبکہ سپیشل سکیورٹی یونٹ، اینٹی رائٹ فورس، ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور جلوس کے روٹ میں آنیوالی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

دین اسلام کی سر بلندی کے لئے سب کچھ نچھاور کرنا ہی عظمت اور کامیابی ہے.وزیراعظم

کوئٹہ میں عاشورہ محرم الحرام کا مرکزی جلوس پنجابی امام بارگاہ علمدار روڈ سے برآمد ہوگیا ہے،جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا اور وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ہاشم موسوی کررہے ہیں۔

اس موقع پر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ حساس علاقوں میں رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر آج پابندی عائد رہے گی جبکہ یوم عاشور کے موقع پر موبائل سروس بھی جزوی طور پر معطل رہے گی۔

ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں منعقدہ مجالس عزا میں علمائے کرام اور ذاکرین فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا کی دین اسلام کی سر بلندی کیلئے کربلا کے تپتے ریگزار میں پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

یوم عاشور کے موقع پر قصور،ننکانہ،سیہون،چونیاں،شورکوٹ میں موبائل سروس بند ہے، نارووال،ٹوبہ ٹیک سنگھ،کندھ کوٹ میں بھی موبائل سروس ہے نارووال میں یوم عاشورکامرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان زہرہ سےبرآمد ہوا، نارووال میں یوم عاشورکے 46 جلوس اور 68 مجالس ہوں گی،باغ آزادکشمیر میں یوم عاشورکامرکزی جلوس امام بارگاہ حیدری چوک سےبرآمد ہوا،

مظفرآباد،کوٹلی،میرپور،بھمبر،نیلم ویلی میں موبائل فون سروس بند ہے،پنڈدادنخان میں یوم عاشورکامرکزی جلوس امام بارگاہ جعفریہ سےبرآمد ہوا،جہانیاں اورگردونواح میں بھی موبائل فون سروس جزوی معطل رہے گی

قصورمیں یوم عاشورکامرکزی جلوس امام بارگاہ سعادت منزل سےبرآمد ہوا،کروڑلعل عیسن میں یوم عاشورکامرکزی جلوس تھلہ قریشیاں سےبرآمد ہوا،اوکاڑہ اور گردو نواح میں بھی موبائل فون سروس معطل ہے، شیخوپورہ اورگردونواح میں موبائل فون سروس بند رہے گی، منچن آباد میں یوم عاشورکامرکزی جلوس امام بارگاہ حسین کوٹ سےبرآمد ہوا، سیالکوٹ میں یوم عاشورکامرکزی جلوس امام بارگاہ اڈہ پسروریاں سےبرآمد ہوا.

کشمورمیں یوم عاشورکامرکزی جلوس پیرفتح شاہ بخاری سےبرآمد ہوا، منڈی بہاؤالدین میں یوم عاشورکامرکزی جلوس امام بارگاہ حسینہ سےبرآمد ہوا.یوم عاشور،

Leave a reply