ملک اسلامی جمہوریہ مگریہاں اسلام کے مطابق کچھ نہیں ہورہا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
ملک اسلامی جمہوریہ مگریہاں اسلام کے مطابق کچھ نہیں ہورہا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
سپریم کورٹ میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن میں پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی
دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک اسلامی جمہوریہ ہے مگر یہاں اسلام کے مطابق کچھ نہیں ہورہا ،ہم راتوں رات انقلاب لاتے ہیں وزیر اعظم اپنی صوابدید پر 2،2 پلاٹ الاٹ کر دیتا ہے،وزیر اعظم کون ہوتے ہیں ایسے پلاٹ دینے والے ؟ ملک میں پلاٹ دینے کا کوئی اصول نہیں، اخبارات میں پڑھتے ہیں کہ سیکریٹری کو 2پلاٹ دیئے گئے،ملک میں صرف بڑے لوگوں کو پلاٹ ملتے ہیں غریب کو کوئی نہیں دیتا،کچی آبادی میں لوگوں نے اوپر نیچے چھوٹے چھوٹے کمرے بنائے ہوئے،
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہاوسنگ فاونڈیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا بڑے افسران کو دو دو پلاٹ نہیں دیتے؟ وکیل نے کہا کہ پہلے دو دو پلاٹ دے دیئے جاتے تھے 2006 کے بعد کسی کو دو پلاٹ نہیں ملے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں نے پلاٹ پر گھر تعمیر کر لیا اب مجھ سے واپس لیا جارہا ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا پہلے ایک اور پلاٹ تھا اس لیے آپ سے واپس لیا جارہا ہے سپریم کورٹ نے درخواست گزار کی پلاٹ واپس کرنے کی درخواست مسترد کردی
آغا سراج درانی کے خلاف پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم
سراج درانی کے خلاف کیس کی سماعت،کتنے ملزمان کے شناختی کارڈ ہوئے بلاک
مریم دیکھتی رہ گئی،شہباز شریف نے بھی پاکستان سے جانے کا ارادہ کر لیا
جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس
حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف