ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

0
18

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بارش کا امکان ہے ،اسلام آباد میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے،خضدار، قلات، سبی، نصیرآباد، کوہلو، زیارت، کوئٹہ اورچمن میں بارش متوقع ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق ہرنائی ،بارکھان اور ژوب میں آ ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے،راولپنڈی، مری ، گلیات ، اٹک، چکوال، جہلم اورمیانوالی میں موسلادھار بارش متوقع ہے راجن پور ،بہاولپور، خانپور اور رحیم یار خان میں گرد آلود ہوائیں اورآندھی چلنے کا امکان ہے-

سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال میں بارش کاامکان ہے،لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ساہیوال اور بھکر میں بارش متوقع ہے،لیہ، خانیوال،اوکاڑہ ،بہاولنگر، ملتان، ڈی جی خان، مظفر گڑھ، کوٹ ادو اور پاکپتن میں بارش متوقع ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر،جیکب آباد،لاڑکانہ اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہوا ؤں/ آ ندھی چلنے کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور اور پشاور میں بارش کاامکان ہے،صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، چارسدہ،لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش متوقع ہے-

دوسری جانب ملک کے بشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کی وجہ سئ حادثات کی بھی اطلاع ہیں جہانیاں میں بارش کے باعث ہوٹل کے چھپر کی چھت گر گئی حادثے میں ایک شخص جاں بحق،2 افراد زخمی،ریسکیو ذرائع

فورٹ عباس چولستان میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کے بعد عوام کے چہروں پر خوشی کی لہردوڑ گئی شدید گرمی کی وجہ سے کئی جانور دم توڑ گئے تھے-

میلسی میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،موسم خوشگوار ہو گیا بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے،:بارش کے باعث بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے

وادی لیپہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی،شدید بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ محکمہ زراعت کی جانب سے بارش کو فصلوں کے لئے مفید قرار دیا گیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے وادی لیپہ میں بارش کا سلسلہ مزید 2 روز تک جاری رہے گا-

Leave a reply