ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا محکمہ موسمیات

ملک-کے-بیشتر-اضلاع-میں-موسم-گرم-اور-خشک-رہے-گا-محکمہ-موسمیات

ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اورآندھی چلنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اوربیشتر مقامات پر بارش متوقع ہے-

خطۂ پوٹھوہار، فیصل آباد، منڈی بہاالدین اورگوجرانوالہ میں بارش کا امکان ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات ،لاہور،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورملتان میں بارش ہوگی ، ساہیوال،بہاولپور اورڈی جی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع –

بلوچستان کے سبی اور کوہلو میں موسم شدید گرم رہے گا،ژوب اوربارکھان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے-

سندھ کےشہر دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی اور سکھر میں موسم گرم رہے گا،لاڑکانہ، میر پور خاص اوربینظیر آباد میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی –

سوات ،مالاکنڈ،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال اور کرم میں بارش کا امکان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

جبکہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اورآندھی چلنے کا امکان ہے-

Leave a reply