ملک کے مختلف حصوں میں بارش متوقع

0
38

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ،بالائی پنجاب ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے،اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش بھی کا امکان ہے-

سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہیں. نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورکے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہو ئی ایئرپورٹ پر3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،لاہور میں آج مزید بارش کا امکان ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ ٔپوٹھوہار، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، نارووال،اوکاڑہ اور قصور میں بارش متوقع ہے،رائیونڈ، مانگامنڈی سندر و گردونواح بارش، موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ فیصل آباد، ساہیوال ،سرگودھا،خوشاب، منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے-

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع

محکمہ موسمیات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ اور میانوالی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کا بارش کاامکان ہے مالاکنڈ، سوات، دیر، چترال ، مردان، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ اورکوہاٹ میں بارش متوقع ہے،کرم اور چارسدہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

شکارپور ، ڈکھن کے قریب گاؤں پیر چنڈام میں نہر کو 10فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا،علاقہ مکینوں کے مطابق بخشو شاخ پر شگاف پڑنے سے کھڑی فصلیں زیرے آب آگئیں کسانوں کا کہنا ہے کہ بارشوں سے پہلے ہی نقصان ہوا ہے، شگاف کی وجہ سے مذید نقصان کا خدشہ ہے-

ننکانہ:دریائے راوی میں نہاتے ہوئے 2 آدمی ڈوب کر جاں بحق

Leave a reply