بلوچستان میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے جا رہا

0
31

بلوچستان میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے جا رہا

باغی ٹی وی : سردی جانے کا نام نہیں لے رہی ، ملک بھر میں سردی کا سلسلہ پھر شروع ہوا چاہتا ہے. بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

چمن شہر اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ موسلادہار بارش سے موسم موسم سرد ہوگیا ہے۔ پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ اور خانوزئی میں بھی موسلادہار بارش ہونے سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

این ایچ اے کے مطابق کوژک ٹاپ پر تیز برفباری کا سلسلہ شروع ہونے سےکوئٹہ چمن شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوگئی ہے۔ کوژک ٹاپ پر برفباری کی وجہ سے بھاری ٹریفک معطل ہوگئی ہے جبکہ بھاری مشینری سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔این ایچ اے کے مطابق مسافر کوئٹہ چمن شاہراہ پر کل صبح تک کسی بھی قسم کا سفر کرنے سے گریز کریں۔این ایچ اے کا کہنا ہے کہ کان مہترزئی میں بھی برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ این ایچ اے بھاری مشینری سے برف صاف کرنے میں مصروف ہے

Leave a reply