ملک کے بیشتر اضلاع میں پاک فوج کے دستے تعینات

0
32

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کے بیشتر اضلاع میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیے گئے۔

باغی ٹی و ی :خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع، پنجاب کے 34 اضلاع، سندھ کے 29 اضلاع میں پاک فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان کے 9، گلگت بلتستان کے تمام 10 اضلاع اور آزاد کشمیر میں بھی پاک فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کےکیسز کی تعداد557ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس کے 5افراد صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوچکے ہیں،متاثرہ افراد کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا،

ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1495 ہو گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ کنتڑول سنٹر کے مطابق پنجاب میں 557 مریض ہیں،سندھ میں 469، خیبر پختونخونواہ میں 188 ،اسلام آباد میں 39، بلوچستان میں 133، آزاد کشمیر میں 2 ،گلگت بلتستان میں 107 مریض ہیں

پاکستان میں کرونا وائرس سے 12 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،25 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 7 کی حالت تشویشناک ہے.

قبل ازیں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے پیش نظرپنجاب میں 18 ارب روپے کے صوبائی ٹیکسز معاف کردیئے گئے اورروزگار کی بندش سے متاثر ہونے والے 25لاکھ گھرانوں کو 4ہزار روپے فی گھرانہ ادا کیے جائیں گے۔جس کیلئے 10ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Leave a reply