ملک کو قرضوں میں جکڑنے والوں‌ سے مجرموں‌ جیسا سلوک ہونا چاہیے. عمران خان محاسبہ کیلئے پرعزم

0
40

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا ہے جس میں‌ انہوں نے تمام اراکین کو بجٹ اجلاس میں‌ لازمی حاضر رہنے کی ہدایات کیں‌ اور گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں‌ نے ملک کوقرضوں میں دھکیلا ہے ان کے ساتھ مجرموں جیساسلوک ہوناچاہئے، عوام نے ہمیں‌ کرپٹ عناصرکیخلاف فیصلہ کن جنگ کامینڈیٹ دیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہاکہ حکومت نے جو پالیسیاں‌ اختیار کی ہیں‌ ان کی وجہ سے ملک میں معاشی استحکام آیا ہے اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 10 سال کے دوران قرضوں میں 24ہزارارب کااضافہ کیاگیا. قرضوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایاتاکہ ذمہ داروں کاتعین ہوسکے. ان کا کہنا تھاکہ قوم کوقرضوں میں جکڑکرذاتی تجوریاں بھرنےوالے قومی مجرم ہیں. ایسے لوگوں‌سے مجرموں جیساسلوک ہوناچاہئے.

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بجٹ بحث میں اپوزیشن کی خلل ڈالنے کی کوشش افسوسناک ہے. واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس پرپھر بحث نہیں‌ ہو سکی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے اجلاس ملتوی کر دیاگیا ہے.

Leave a reply