‏ملک کو تباہی سے دوچار کرنے والے نیازی کا جانا ٹھہر گیا ، پاکستان اناڑیوں کے ہاتھوں برباد ہونے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ رانا تنویر

0
33

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر رانا تنویر نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا تنویر کا کہنا تھا کہ ملک کو تباہی سے دوچار کرنے والے نیازی کا جانا ٹھہر گیا ہے ۔ پاکستان مزید اناڑیوں کے ھاتوں برباد ہونے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

https://twitter.com/ranatanvermna/status/1270750915193196546?s=08

رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا اب اسی میں ہے کہ پاکستان کو اناڑیوں اور نالائقوں سے چھڑا کر عوام کو اپنے حقیقی نمائندے منتخب ہونے کا حق دیا جائے۔

رانا تنویر کی ٹویٹ پر ایک صارف فیصل محمود نے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صاحب بہادر توسی کس مرض دی دوا او،توانو ووٹ ٹیلی ویژن دے پروگرام تے بیٹھن واسطے نہیں دیتا اگے لگو .روندے ٹویٹ کرن نو

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ رانا صاحب عوام کیسے نکلے گی جب تک کوئی لیڈ نہیں کرے گا عوام نہین نکلے گی، آپ ہمت کریں، ساری اپوزیشن اکٹھی ہو اور اسمبلیوں سے استعفیٰ دے، پھر حکومت ختم ہو جائے گی، کچھ تو پاکستان کا سوچ لو

واضح رہے کہ رانا تنویر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، شہباز شریف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چییرمین شپ سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد رانا تنویر کو کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا تھا

Leave a reply