ملک میں بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار 911 میگا واٹ تک پہنچ گیا،بجلی کا دورانیہ 18 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا

0
37

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار 911 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

باغی ٹی وی : پاورڈویژن کے ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہےجس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار911 میگا واٹ تک پہنچ گیا ملک میں بجلی کی طلب ریکارڈ 30 ہزار233 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ بجلی کی کل پیداوار 21 ہزار 322 میگا واٹ ہے۔

اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 20 گھنٹے تک ہے جبکہ نقصانات کے باعث 2 ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی ضائع ہورہی ہے-

پاورڈویژن کے ذرائع کے مطابق ٹرپنگ اور اوورلوڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ ہے ملک کےبیشتر فیڈرز پر ٹرپنگ ترسیلی نظام میں خرابیوں کا سامنا ہے۔

آئیسکو کو 500 میگاواٹ،لیسکو کو 693میگاواٹ تک بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ اسلام آباد میں 10سے 12اور گردونواح میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہے جبکہ کراچی میں توانائی بحران سنگین ہو گیا۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز کر گیا لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی بند کی جا رہی ہے۔

کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آج سے بجلی بنانا شروع کرے گا

کراچی میں بجلی کی طلب 3400 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔ کےالیکٹرک نے بجلی کی فراہمی 2700 میگاواٹ تک محدود کردی لائن لاسز والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹےتک جا پہنچا ہے۔نیوکراچی ، سرجانی ٹاؤن ، بفرزون ، نارتھ کراچی میں بجلی معطل ہے لیاقت آباد ، ایف بی ایریا، بلدیہ ،اولڈ صدر گارڈن میں بھی شدید لوڈ شیڈنگ جاری ہے،لیاری کے علاقوں میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے-

 

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر ترجمان کے الیکٹرک نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے اپنے صارفین سے معذرت کی ہے ۔ ترجمان کے الیکٹرک کاکہناہے کہ کراچی کو 2700 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جس میں نیشنل گرڈ سے حاصل کی جانے والی 1000 میگاواٹ بھی شامل ہے کراچی میں بجلی کی طلب و رسد میں فرق 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے ۔شارٹ فال کے باعث رات کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ کرنی پڑرہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایندھن کی قلت کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہورہی۔ حکومت کی جانب سے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے باعث فیول کی خریداری میں مسائل کا سامنا ہے ۔مطلوبہ مقدار میں ایندھن کی فراہمی کے لیے وفاق و صوبائی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

کتنے فیصد پاکستانیوں کےگھر کا کوئی شخص بیرون ملک ملازمت کرتا ہے؟ گیلپ سروے

Leave a reply