ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

باغی ٹی وی : لاہور ،قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارشیں جاری ہیں،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہےمحکمہ موسمیات کے مطا بق ملک کے بالائی علاقوں میں پیر اور منگل کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے –

مزید خالی چیک نہیں؛ سعودی حکام کا سخت پیغام

محکمہ موسمیات کے ،طابق مغربی ہوائیں آج رات کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی، کشمیر، گلگت بلتستان، پشاور، چارسدہ ، نوشہر ہ، ایبٹ آباد میں بار ش متوقع ہے۔ اور اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جب کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، مری، گلیات، گوجرنوالہ، لاہور، فیصل آباد میں بھی برش ہوگی، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

سعودی عرب کا مئی سے تیل کی پیداوار میں کمی کافیصلہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہے گا شہر قائد میں تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے،آج اور کل کراچی سمیت بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بھی تیز سمندری ہوائیں چلیں گی، شہر کا مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چند ایک مقامات پر گہرے بادل بن سکتے ہیں، البتہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، اور شہر میں گرمی کی شدت میں اگلے ہفتے سے واضع طور پر اضافے کا امکان ہے، اس دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 2023 تک فعال ہو جائے گا

Comments are closed.