ملک میں بارشوں کے سسٹم نے بلوچستان کے راستے انٹری دے دی جس سے خشک سردی کا خاتمہ جب کہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاکوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برف باری کے بعد موسم شدید سرد ہو گیا۔
باغی ٹی وی :گزشتہ رات مغربی ہواؤں کا سسٹم ایران کی سمت سے بلوچستان میں داخل ہوا جس کے بعد کوئٹہ، مستونگ، ژوب، کوہلو، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چمن اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، خانوزئی اور قلات میں ہلکی برفباری کے بعد یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں بلوچستان میں بارشوں سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کی وارننگ بھی دی گئی ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
دھند اور رات کے اندھیرے میں الیکشن کمیشن تحلیل کردیا گیا
سوات اور مالم جبہ میں بھی برفباری کے بعد موسم شدید سرد ہو گیا ہے جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع ابر آلود اورموسم سرد ہے،چشتیاں، سرائے مغل، گگومنڈی، فقیر والی، بورے والا ، بہاولنگر، سانگلہ ہل، پاکپتن میں صبح کے وقت بوندا باندی ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق کراچی میں مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہوگئی ہے کراچی میں اسکیم 33 اور اطراف، لسبیلہ، گرومندر، ایم اے جناح روڈ پر ہلکی بوندا باندی ہورہی ہے-
بہترین اوقات جن میں پانی پینا انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے اور ہلکی بارش کا سلسلہ کل رات تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 28 دسمبر سے سردی کی نئی لہر آنے کی توقع ہے، سردی کی نئی لہر کے اثرات 5 جنوری تک برقرار رہ سکتے ہیں، سردی کی لہر میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے بھی جاسکتا ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج کم سے کم حدِ نگاہ ایک کلومیٹر رہی جب کہ آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ ملک میں بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کاسلسلہ بلوچستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے باعث ملک کے بیشتر اضلاع میں گہرے بادلوں کا راج ہے اورسردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے-
کراچی پریس کلب انتخابات: ”دی ڈیمو کریٹس کاپھر کلین سوئپ،سعید غنی کی مبارکباد
کل سے لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب میں بارش متوقع ہے اس کے علاوہ کراچی،سکھر ،میر پور خاص سمیت متعدد شہروں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے اتوار کو بلوچستان ،خیبر پختونخوا، پوٹھوہار، وسطی/جنوبی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات و صبح کے اوقات میں دھند اور اسموگ چھائے رہے گی-
دوسری جانب اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، جہلم ، گجرات میں بھی بارشوں کا امکان ہے جبکہ نیلم، مری، گلیات، کاغان ناران، سکردو، گلگت، استور، ہنزہ، چترال، سوات مالم جبہ میں برفباری متوقع ہے۔