ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز

0
26

ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغازمختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم بہتر ہو گیا-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام اسلام آباد، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بلوچستان میں بارش کا متوقع ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی کی ہے-

پنجاب میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی و جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی کا امکان ہے۔

دوسری جانب شیخوپورہ میں ژالہ باری کے بعد موسم بہتر ہو گیا ہےلاہور میں بھی ہفتے کی شام آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر شہروں میں بھی آندھی کے بعد بارش ہوئی۔

بلوچستان کے ضلع کوہلو، بارکھان اور دیگر علاقوں میں بادل جم کر برسے جبکہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالے بھر گئے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں محکمہ موسمیات نے پورٹ میں کہا تھا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جون کے آخری ہفتے سے شروع ہوگا ملک کے مختلف علاقوں خصوصاً پنجاب میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے مون سون بارشوں کا سلسلہ اگست کے مہینے تک جاری رہے گا۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والی 2022 کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں سال ماضی کے مقابلے میں بارشیں زیادہ اور لمبے عرصے تک ہوسکتیں ہیں مون سون کا سیزن جولائی، اگست اور ستمبرہوتا ہے، جس میں اوسط بارش 131.9 ملی میٹر ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ رواں سال مون سون کی بارشیں 140 ملی میٹر سے زیادہ ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال اپریل، مئی اور جون میں درجہ حرارت کا معمول سے زیادہ رہنا بھی مون سون بارشوں میں اضافہ کا ایک سبب ہے، شہر میں پری مون سون کی ابتدا رواں ماہ کے دوسرے ہفتے سے متوقع ہے اور مون سون بارشیں جون کے آخری ہفتہ میں متوقع ہے شمال مشرقی پنجاب، سندھ، کشمیر، خیبرپختونخواہ میں بھی معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشیں ہوسکتی ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے اقدامات کی ہدایات

Leave a reply