ملک میں سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم

0
45

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سےایم این اے صداقت علی عباسی نے ملاقات کی-

باغی ٹی وی : صداقت علی عباسی نے وزیرِ اعظم کو کوہسار یونیورسٹی اور کوہسار ٹورازم ہائی وے کے سیاحوں اور مقامی آبادی پر مثبت اثرات اور عوامی پزیرائی سے بھی آگاہ کیا اور حلقہ کے دیگر میگا پروجیکٹس کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

ملاقات میں مری، کوٹلی ستیاں، کہوٹہ اور کلرسیدں میں سیاحت کے فروغ، سیاحوں کو بروقت مدد و سہولیات کی یقینی فراہمی اور کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی-

اس دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.حکومت تمام سیاحتی علاقوں کی ایک جامع لائحہ عمل کے ذریعے ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہےسیاحت کے فروغ سے ان علاقوں کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں.

وزیراعظم عمران خان نے ایم این اے صداقت علی عباسی کو کوہسار یونیورسٹی کے قیام اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بہترین کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مشترکہ جامع حکمت عملی کی تشکیل پر اتفاق

Leave a reply