ملک میں احتجاج اور ہڑتالوں کا دائرہ وسیع ہوسکتا ہے: ایرانی وزیرخارجہ

0
25

ایرانی وزیر داخلہ عبد الرضا رحمانی فضلی نے پانچ ماہ بعد ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کےقریب عوامی مظاہروں اور مزدور ہڑتالوں کا دائرہ وسیع ہونے کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

‘ایسنا’ نیوز ایجنسی کے مطابق فضلی نے جمعرات کو بحیرہ قزوین میں ایک تقریر میں کہا کہ "پچھلے پانچ ماہ کے دوران مظاہرے اور ریلیاں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریبا 38 فی صد کمی ہوئی ہیں مگر کچھ علاقوں میں اضافہ ہوا ہے اور مظاہروں میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا’ہمارے پاس خفیہ اور عام معلومات ہیں کہ انقلاب کے دشمن معاشرے کو تقسیم کرنے اور صورتحال سے فائدہ اٹھانے کے لئے انتخابی مدت کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔’

ایک ماہ قبل رحمانی فضلی نے کہا تھا کہ ملک کی 80 فی صد آبادی کے معاشی مسائل کےحل کا مطالبہ کرتی ہے۔ اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ، بے روزگاری اور بگڑتے حالات میں عوام کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی ہے۔

حالیہ مہینوں میں عدالتی حکام اور سیکیورٹی فورسز نے مظاہروں میں حصہ لینے والے شہری حقوق کے متعدد کارکنوں کو گرفتار اور قید کردیا ہے۔

Leave a reply