ملکی دفاع کیلئے شاندار خدمات،جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز ملٹری عطا
ملکی دفاع کیلئے شاندار خدمات،جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز ملٹری عطا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو جمعرات کو ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب کے دوران نشان امتیاز ملٹری عطا کیا۔
اس سلسلے میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں وزیر دفاع پرویز خٹک، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نشان امتیاز (ملٹری)، پاک فضائیہ کے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نشان امتیاز (ملٹری) اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی افسران نے شرکت کی۔
چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان
پاکستان کی سلامتی کی صورتحال میں داخلی اورخارجی عوامل کارفرما ہیں،جنرل زبیر محمود حیات
صدر مملکت نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو ملک کے دفاع کے لئے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا ہے۔
جنرل ندیم رضا نے بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ماہ نومبر میں چارج سنبھالا تھا،و زیراعظم عمران خا ن نے انہیں چیئرمین مقرر کیا تھا، اس سے قبل جنرل ندیم رضا چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر کام کررہے تھے۔جنرل ندیم رضا کور کمانڈر راولپنڈی اور پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں جب کہ انہیں ہلال امتیاز ملٹری بھی مل چکا ہے۔