ملکی اداروں کو سیاستدانوں نے تباہ کیا ہے:وفاقی وزیر علی زیدی

0
29

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کو سیاستدانوں نے تباہ کیا ۔ پی آئی اے سمیت دیگر ادارے دس سال میں تباہ کیے گئے ۔ علی زیدی نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کی قیادت پر قتل و غارت کی پشت پناہی کے الزامات بھی عائد کر دیے ۔ معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ پی آئی اے کا معاملہ عدالت میں ہے ۔ ماضی میں پی آئی اے میں بے ضابطگیاں ہوئیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں خلاف ضابطہ بھرتیاں کی گئیں ۔ بھرتیاں دو ہزار دس سے دو ہزار اٹھارہ کے دوران ہوئیں ۔ ملوث عناصر کا احتساب ہو گا ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پانچ افسر معطل کر دیے ہیں ۔ اب تحقیقات ہوں گی ۔ ہر ادارے میں کرپشن ہے ۔

معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ پی آئی اے کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے ۔ عدالت نے از خود نوٹس لے رکھا ہے ۔ بھرتیاں اور بے ضابطگیاں ماضی میں ہوئیں .وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وضاحت کی کہ پی آئی اے کے جو پائلٹ جہاز اڑا رہے ہیں ان کے لائسنسز پر کوئی شبہ نہیں ہے ۔ یہ تمام پائلٹ اسکروٹنی سے گزر چکے ہیں ۔

Leave a reply