حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں‌، ملکی کھاتوں کے خسارے میں 70 فیصد سے زائد کمی،حالات مزید بہترہونے کی امید

0
29

کراچی :حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں‌، ملکی کھاتوں کے خسارے میں 70 فیصد سے زائد کمی،حالات مزید بہترہونے کی امید ،اطلاعات کےمطابق ملک کے رواں کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی تادسمبرجاری کھاتوں کاخسارہ2ارب 15 کروڑ ڈالر رہ گیا ،گزشتہ مالی سال میں یہ خسارہ 8 ارب 61 کروڑ ڈالر سے زائد تھا۔

رابی پیرزادہ کو کس نے دھمکیاں دیں : رابی نے خود ہی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

ذرائع کےمطابق اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں یہ خسارہ 8 ارب 61 کروڑ ڈالر سے زائد تھا ، رواں کھاتوں کے خسارے میں 6 ارب 64 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی ہے، خدمات اور مصنوعات کی تجارت میں خسارہ 11 ارب 61 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ خسارہ 18 ارب 37 کروڑ ڈالر تھا۔مرکزی بینک کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوران 6 ارب 76 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

معذوروں کے سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی، 8 افراد ہلاک، 38 ہلاک

یاد رہے غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی ،دسمبر کے دوران 68فیصد کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد جولائی سے دسمبر تک غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 34کروڑ ڈالر رہا،اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری جولائی تا دسمبر 45کروڑ 20لاکھ ڈالر جبکہ 6 ماہ میں مجموعی سرمایہ کاری ایک ارب 80 کروڑ ڈالر رہی، تجزیہ کاروں نے 2020 کو بھی ملکی معیشت کے لیے بہترین سال قرار دیا ہے۔

پاک بنگلہ دیش ٹاکرا، ڈی سی نے اداروں سے تفصیلات طلب کرلیں

Leave a reply